وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

جمعرات 2 مئی 2024 20:09

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین 4 مئی ہفتہ کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے اور ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے باہمی اشتراک سے منعقدہ جوائنٹ فیڈرل بجٹ کنسلٹیٹو سیشن فنانشل ایئر 2024-25 سے خطاب کریں گے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اینڈ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے باہمی اشتراک سے جوائنٹ فیڈرل بجٹ کنسلٹیٹو سیشن فنانشل ائیر 2024-25 کل 4 مئی ہفتہ کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار وسیم اجمل چوہدری، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز خطاب کریں گے۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی و جنرل باڈی ممبران اور ٹریڈ باڈیز کے عہدیدار اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کر ے گی۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پاکستان میں ایس ایم ایز سیکٹر کے فروغ کے لئے اسٹیک ہولڈر سے سالانہ بجٹ 2024-25 کے لئے تجاویز اور سفارشات اکٹھی کرنا ہے۔سمیڈا ایس ایم ایز کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu