دی بینک آف پنجاب ، ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا

پاکستان کے ایس ایم ای بینکنگ سیگمنٹ میں کلیدی حثیت کے حامل بینک آف پنجاب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے زیر انتظام ایس ایم ای فنانس فورم (SMEFF) کے ساتھ ہاتھ ملالیاہے

بدھ 15 مئی 2024 19:52

دی بینک آف پنجاب ، ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2024ء)   پاکستان کے ایس ایم ای بینکنگ سیگمنٹ میں کلیدی حثیت کے حامل بینک آف پنجاب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے زیر انتظام ایس ایم ای فنانس فورم (SMEFF) کے ساتھ ہاتھ ملالیاہے ۔ ایس ایم ای فنانس فورم عالمی رکنیت کا نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی سرمائے تک آسان رسائی کے لئے بنایا گیا ہے۔

قابل فخر بات یہ ہے کہ بینک آف پنجاب پاکستان کا واحد کمرشل بینک ہے جس نے ایس ایم ای فنانس فورم کی رکنیت حاصل کی ہے ۔
بینک آف پنجاب نے پاکستان بھر میں 815برانچوں اور2کھررب سے زائد اثاثوں کے ساتھ ایس ایم ای بینکنگ میں بہترین کارگردگی کے ذریعے پہچان بنائی ہے۔بینک نے کئی ممتاز ایوارڈز جیسے کہ گلوبل ایس ایم ای انوویشن ایوارڈز 2024، ایشا منی ایوارڈ2023اور پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2022اور2023 میں دی بینک آف پنجاب کو پاکستان میں ایس ایم ایز کے لیے بہترین بینک کے اعزاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)


بی او پی کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے رکنیت حاصل کرنے پر جوش و خروش سے اظہار کرتے ہوئے کہا ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کو ایس ایم ای فنانس فورم کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے مزید آگے بڑھائیں گے۔ ہم ساتھ مل کرجدید مالیاتی حل سے کاروباری افراد کے لئے موثر مواقع پیدا کریں گے اور پائیدار ترقی کو تیز کریں گے۔


 ایس ایم ای فنانس فورم کے سربراہ جناب قمر سلیم نے اپنے نیٹ ورک میں بینک آف پنجاب کا ایس ایم ای بینکنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ادارے کے طور پر خیرمقدم کیا۔بینک آف پنجاب کے ڈیٹا کے استعمال، پائیداری، ڈیجیٹل سلوشنزاور زرعی فنانس میں بینک کے اختراعی طریقے ایس ایم ای فنانس فورم کے نئی مارکیٹ میں جدت کے مشن ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں۔


 انہوں نے مزید کہابینک آف پنجاب اور ایس ایم ای فنانس فورم کی توجہ ایس ایم ای کے فروغ اور اس کی ترقی کو تیز کرنے پر مرکوز ہے۔بینک آف پنجاب بہترین عالمی طریقوں ،مصنوعات میں جدت ،رسک کم کرنے کے طریقوں اور سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کرے گا اورشراکت داری کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں میں بھی پہچان ملے گی۔ یہ فورم ''صرف اراکین کے لیے'' حل پیش کرتا ہے جیسے کہ اختراعی مراکز ،سٹڈی ٹورزاور عوامی خدمات جو کہ بینک آف پنجاب کی خاصی دلچسپی کے حامل ہیں ۔
 
 یہ شراکت داری مقامی اور عالمی سطح پربینک آف پنجاب کے پائیدار اقتصادی ترقی کے عزم اور اس کے لئے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوگئی

28 مئی نے ملک کے دفاع کو مضبوط اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف ناقابل تسخیر بنا دیا،افتخار علی ملک

28 مئی نے ملک کے دفاع کو مضبوط اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف ناقابل تسخیر بنا دیا،افتخار علی ملک

موٹرسائیکلز اورتھری ویلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کمی

موٹرسائیکلز اورتھری ویلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کمی

جولائی تا اپریل 88کروڑ 70لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا

جولائی تا اپریل 88کروڑ 70لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا

برائلر گوشت ،فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم رہے

برائلر گوشت ،فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم رہے

10 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیئے گئے

10 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیئے گئے

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے، میاں محمد ادریس

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے، میاں محمد ادریس

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد5روزہ دورہ پر ایتھوپیا روانہ ہو گیا

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد5روزہ دورہ پر ایتھوپیا روانہ ہو گیا

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں 5روزہ ..

فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد صدر ڈاکٹر خرم طارق کی قیادت میں 5روزہ ..

وفاقی وزیر خزانہ   سینیٹر محمد اورنگزیب سے    اتصالات  پاکستان کے چیئرمین  عبدالرحمن الرحیم   النوریانی ..

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اتصالات پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈکس 465.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ