پی ایس ایکس میں فاسٹ کیبلز لمیٹڈ کی لسٹنگ کے لیے تقریب

منگل 11 جون 2024 18:16

پی ایس ایکس میں فاسٹ کیبلز لمیٹڈ کی لسٹنگ کے لیے   تقریب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)نے فاسٹ کیبلز لمیٹڈ (ایف سی ایل)کی لسٹنگ کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ فاسٹ کیبلز ایک مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو پاکستان میں الیکٹریکل کیبلز اور کنڈکٹرز تیار کرتی ہے۔ فاسٹ کیبلز مالی سال 2023-24میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کے ذریعے پانچویں لسٹڈ کمپنی ہے۔

کمپنی چیئرمین مصطفی کوثر، کمال امجد میاں، منیجنگ ڈائریکٹراور فاسٹ کیبلز لمیٹڈ کی اعلی انتظامیہ کے افراد کے ساتھ، سی ای او اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ محمد فرید عالم اور ان کی ٹیم کے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ اے کے ڈی سیکورٹیز اس ایشو کے جوائنٹ لیڈ منیجر/ کنسلٹنٹس ہیں جبکہ تقریب میں بینکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان، اراکین بورڈ اور پی ایس ایکس کی اعلی انتظامیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

فاسٹ کیبلز کا ایشو 128,000,000 عمومی حصص یا کمپنی کے آئی پی او کے بعد کے کل ادا شدہ سرمائے کے 20.35 فیصدپر مشتمل ہے جس کی قیمت 10 روپے ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ خان نے کہا کہ آئی پی او کی کامیاب تکمیل اور فاسٹ کیبلز لمیٹڈ کی لسٹنگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے جس کے تحت ایشو کو 1.57گنا زیادہ سبسکرائب کیا گیا۔

فاسٹ کیبلز پی ایس ایکس کے مین بورڈ کے کیبل اور الیکٹریکل سامان کے شعبے میں ایک قابل قدر اضافہ ہے۔ فرخ خان نے مزید کہا کہ کیپیٹل مارکیٹ کا ایکو سسٹم بشمول پی ایس ایس، مارکیٹ شرکا، سی ٹی آئیز، اور دیگر اراکین فاسٹ کیبلز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم نئی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں معاونت اور سہولت فراہم کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اورپی ایس ایکس پر لسٹ ہو ں۔ ہم نے اسٹاک ایکسچینج میں کمپنیوں کی لسٹنگ کے لیے وقت کی مدت کو کم کر دیا ہے۔ درخواست کے ساتھ مکمل دستاویزات سے لے کر لسٹنگ تک کسی کمپنی کو صرف 29 دن درکار ہیں جو عالمی معیار کے لحاظ سے بھی ایک انتہائی مئوثر ٹائم لائن ہے

Browse Latest Business News in Urdu