کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں24ارب58کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.99پوائنٹس اضافے سے 32248.86پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 15 اپریل 2015 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں دو روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹو ٹ گیا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 32200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں24ارب58کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.70فیصد زائد جبکہ47.95فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی ،ٹیلی کام ،پٹرولیم اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32429پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.99پوائنٹس اضافے سے 32248.86پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے164کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ156کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں24ارب 58کروڑ15لاکھ32ہزار776روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب81ارب 27کروڑ58لاکھ 42ہزار250روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں22کروڑ58لاکھ 25ہزار 830شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں80لاکھ77ہزار450 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے آرفارما پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت12.33روپے اضافے سے480.53روپے اورہائی نون لیب کے حصص کی قیمت12.08روپے اضافے سے283.43روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت210.00روپے کمی سے10100.00جبکہ سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت43.27روپے کمی سے1157.40روپے ہوگئی ۔

بدھ کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ77لاکھ5ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.1روپے اضافے سے 21.24روپے جبکہ ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ81لاکھ5ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے19.78روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس71.09پوائنٹس اضافے سے 20393.14پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس27.02پوائنٹس کمی سے 52838.65جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس87.54پوائنٹس اضافے سے 22814.75پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ