غریب کسانوں سے گندم اونے پونے داموں خریدی جارہی ہے،سردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ

بدھ 29 اپریل 2015 14:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہوتے ہی ایک منظم سازش کے تحت باردانہ کسانوں کی بجائے مڈل مینوں اور کمیشن مافیا میں تقسیم کرکے کسانوں کو سال بھر کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ غریب کسانوں سے گندم اونے پونے داموں خریدی جارہی ہے ۔

ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ زراعت اور کسان دن بدن مفلوک الحال ہو تے جارہے ہیں۔کسی کو بھی کسانوں کی محنت کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں کاشتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے اور کسانوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جانے چاہئیں۔

موجودہ حکمران زراعت کونظرانداز کر کے ملک میں ترقی چاہتے ہیں ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس شعبہ کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر قیمت دلانے کے لیے اقدامات کیے جا نے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے حصے کا پانی چوری کر کے اپنے کھیتوں کو سیراب کر رہا ہے۔بھارتی آبی جارحیت پر موجودہ حکمرانوں کی طرف سے غیر سنجیدہ پن قابل مذمت ہے۔ملک کو بنجر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ملک میں ہنگامی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم سمیت دوسرے چھوٹے ڈیم بھی تعمیر کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ زمین کو قابل کاشت بنایاجاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز