ایس ای 100انڈیکس 33500پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو کھو بیٹھا اور کم ہو کر33400پوائنٹس کی سطح پر آگیا

بدھ 29 اپریل 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کے ایس ای 100انڈیکس 33500پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو کھو بیٹھا اور کم ہو کر33400پوائنٹس کی سطح پر آگیا،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 8ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم بھی گزشتہ روز کی نسبت 10کروڑ شیئرز کم رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکاروبار کے آغازپر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس 100انڈیکس105پوائنٹس اضافے سے33680.76پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم حصص کی قیمتیں بڑھنے پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر حصص کے فروخت پردباؤ کے سبب مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33500پوائنٹس کی حد سے نیچے گرگیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق نتائج سیزن کا اختتام ہونے اور اور نئے مالی سال کے حوالے سے بجٹ سے متعلق افواہیں مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیم کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے مقامی تیل کمپنیز مشکلات سے دوچار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں اسی وجہ سے آئل سیکٹرمیں فروخت کا دباؤ دیگر سیکٹر کی نسبت زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق افراط زرمیں متوقع کمی سے شرح سود میں کمی کے امکانات مارکیٹ کے لئے خوش آئند ٹریگر ثاببت ہو سکتا ہے جس کے باعث آئندہ دنوں میں مارکیٹ 34ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر سکتی ہے فی الوقت بجٹ سے متعلق امیدیں مارکیٹ کے سمت کاتعین کریں گی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں115.93پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس33575.94 پوائنٹس سے گھٹ کر33460.01 پوائنٹس پربندہوااسی طرح99.98پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس21458.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23486.74پوائنٹس سے کم ہو کر23458.37 پوائنٹس پرآگیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں8ارب57 کروڑ48لاکھ30ہزار111روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ72کھرب 73ارب90 کروڑ50 لاکھ25ہزار972روپے سے کم ہوکر72 کھرب65ارب33کروڑ1لاکھ 95 ہزار861 روپے رہ گیا۔گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طورپر22 کروڑ 80لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدود دیکھا گیاجبکہ منگل کو33کروڑ2 لاکھ99ہزارحصص کا کاروبار ہوا تھااورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طور پر375کمپنیوں کاکاروبارہوا جس میں سے112کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،239میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے فیصل بینک4کروڑ75لاکھ، بائیکو پیٹرولیم3کروڑ، بینک آف پنجاب 2کروڑ24لاکھ،جہانگیر صدیقی کمپنی99لاکھ اور پاک الیکٹرون79لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے مورے بریورے کے بھاؤ میں42.44روپے اور پاک ٹوبیکوکے بھاؤ میں37.98روپے کا اضافہ جبکہ انڈس ڈائینگ کے بھاؤ میں32.95روپے اوراٹلس بیٹری کے بھاؤ میں30.44روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز