نئے بجٹ میں اسپیئرپارٹس پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی جائے،ماسپیڈا

جمعہ 1 مئی 2015 16:35

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) آل پاکستان موٹرسائیکل اسپئیرپارٹس امپورٹرز اینڈڈیلرز ایسوسی ایشن )ماسپیڈا)کے چیئرمین فیصل خلیل نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیاہے کہ غریب اور متوسط طبقے کی سواری موٹرسائیکل کیلئے استعمال ہونے والے پارٹس کی ڈیوٹی کی شرح20فیصد مقرر کی جائے اور اسپیئرپارٹس کی درآمد پر عائد کردہ ایڈیشن ڈیوٹی کاخاتمہ کیا جائے اور3فیصد ایڈیشنل ٹیکس کو ختم کیا جائے۔

وفاقی بجٹ برائے2015-16 کے حوالے سے وزارت خزانہ وایف بی آر کو بھیجی گئی بجٹ تجاویز میں ماسپیڈا کے چیئرمین فیصل خلیل نے موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس پر ڈیوٹی اسٹرکچرحقائق کے برخلاف ہونے اوردرآمدی ڈیوٹی کی شرح گزشتہ اعلان کردہ بجٹ تقریر سے مطابقت نہ رکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ موٹرسائیکل ملک میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ہی استعمال کرتے ہیں اور یہ لگژری آئٹم بھی نہیں ہے،جب گزشتہ سال کے وفاقی بجٹ میں وزیرخزانہ نے درآمدی ڈیوٹی کی شرح کو زیادہ سے زیادہ 25فیصد کردیاگیا تھا تو پھر موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس کی درآمدی ڈیوٹی 35 فیصد رکھنا کیا معنی رکھتی تھی،نئے وفاقی بجٹ2015-16میں درآمدی ڈیوٹی کی شرح کو20فیصد مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ا س وقت موٹر سائیکل اسپےئر پارٹس پرمجموعی طور پر85 فیصد ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، جس میں 35 فیصد کسٹم ڈیوٹی، 15 فیصد ایڈیشنل ڈیوٹی شامل ہے اور ان پر17 فیصد سیلز ٹیکس ،3فیصد ایڈیشنل ٹیکس اور5.5 فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جبکہ دیگر اخراجات سمیت مجموعی طور پر85 فیصد ٹیکسز کا دباؤ موٹرسائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز برداشت کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی