سی این جی سیکٹر کو ایل این جی کی درآمد کیلئے مطلوبہ رقم کا انتظام کرنے کے باوجود امید کی کوئی کرن دکھائی نہ دے سکی ، سوئی گیس انتظامیہ کی طرف سے تقسیم کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھنے کے اصرار کیوجہ سے بھی ایل این جی منصوبے میں مثبت پیشرفت نہ ہونے کا انکشاف

اتوار 3 مئی 2015 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) سی این جی سیکٹر کو ایل این جی کی درآمد کیلئے مطلوبہ رقم کا انتظام کرنے کے باوجود امید کی کوئی کرن دکھائی نہ دے سکی ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز انتظامیہ کی طرف سے تقسیم کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھنے کے اصرار کیوجہ سے بھی ایل این جی منصوبے میں مثبت پیشرفت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اپنی ضروریات کے مطابق این ایل جی درآمد کرنے کی اجازت کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے تقریباً ساڑھے 8سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز مالکان سے اس مد میں خطیر رقم اکٹھی کر کے حکومت کو باضابطہ آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی سیکٹرنے ایل این جی کی درآمد کے لئے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے لیکن تاحال سی این جی سیکٹر کو مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی این جی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ مثبت پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں رقم کی ادائیگی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز مالکان کو رقم واپسی کی پیشکش کی گئی ہے تاہم رقم کی ادائیگی کرنے والے مالکان میں سے صرف 12نے اپنی رقم واپس لی ہے جبکہ باقی تمام مالکان ایل این جی گیس کا حصول چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنی رقم واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ۔

ایک اور ذرائع نے بتایا کہ گیس کمپنیوں کے پرائیویٹ شیئر ز ہولڈر سی این جی سیکٹر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی انتظامیہ درآمدی گیس کی اونر شپ اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے اور گیس کی تقسیم کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھنے کا اصرار بھی ایل این جی منصوبے میں مثبت پیشرفت میں رکاوٹ ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر گیس کی خریداری کیلئے ادائیگیوں کیلئے سرکار کی بجائے پرائیویٹ طور پرمیکنزم کا کہہ چکا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب