باردانہ کی رسد اور طلب کے موازنہ کی تفصیلی رپورٹ ایک دن میں پیش کی جائے،گیان چند اسرانی

بدھ 6 مئی 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)سندھ کے وزیر خوراک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ باردانہ کی ترسیل اور طلب کے موازنہ کی مکمل رپورٹ ایک دن میں پیش کی جائے ۔ مزید براں ضلع بے نظیر آباد نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر باردانہ کی کمی کے بارے میں ہنگامی اقدامات کو عملی شکل دیتے ہوئے اس بحران کو فوری طور پر حل کریں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آباد گاروں اور کاشت کاروں کی شکایت کے ازالہ کے لئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اپنے دفاتر میں ہر وقت موجودگی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہدایت دیں کہ گندم کی فصل کی کٹائی اور گوداموں تک ترسیل کے بارے میں باردانہ کی رسد اور طلب کے بارے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے اور ہر چھ دن بعد تفصیلی رپورٹ میں باردانہ کی کمی کے بارے میں محکمہ کے اعلی افسران کو آگاہی دی جائے تاکہ حکومت باردانہ کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے اقدامات میں مزید تیزی لائے ۔

اجلاس میں سیکریٹری خوراک سمیت تمام ضلعی افسران نے شرکت کی بعد ازیں صوبائی وزیر نے تمام افسران کو خبردار کیا کہ آباد گاروں کی شکایت ملنے کا وہ خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں کوئی گریز نہیں کریں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی