کاشتکارکپاس کی زیادہ پیداوارحا صل کرنے کیلئے منظور شدہ بی ٹی اقسام 15مئی تک کاشت کریں‘ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 6 مئی 2015 19:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء )کاشتکارکپاس کی زیادہ پیداوارحا صل کرنے کیلئے منظور شدہ بی ٹی اقسام 15مئی تک کاشت کریں۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کا آغاز ہو چکا ہے اور اس سال -14 2013 کی 9.145ملین بیلز کپاس کی پیداوارکے مقابلہ میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) کا عملہ ہر گاؤں میں کاشتکاروں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی تربیت دے گا اور ان سے مسلسل رابطہ کے ذریعے رہنمائی و مدد فراہم کرے گا جبکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق کاشتکار کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرتے ہوئے درمیانی زمینوں اور کم پانی والے علاقوں کے لئے منظورشدہ بی ٹی اقسام سی آئی ایم 599-اور بی ایچ178-کاشت کریں جبکہ پنجاب کے تمام درمیانے اور زرخیز علاقوں میں کپاس کی کاشت کے لیے سی آئی ایم602-،ایف ایچ 142-،ایم این ایچ 886-، وی ایچ 259-،سائبان201-، سی آئی ایم 598-،سی اے12-،ایف ایچ 114-،ٹارزن2-،ستارہ11-ایم اورکے زیڈ181-موزوں اقسام ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ٹارزن 1-اور آئی آر نیاب824-پنجاب کے زرخیز علاقوں اور آئی یو بی 222- کو پنجاب کے مرکزی زرخیز علاقوں خاص طور پر بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور خانیوال میں کاشت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی