فری مارکیٹ اکانومی نے توقعات کے برعکس نتائج دئیے ہیں، عالمگیریت کا تجربہ ناکام ہو گیا‘ میاں زاہد حسین

پیر 11 مئی 2015 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم (پی بی آئی ایف) کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ فری مارکیٹ اکانومی نے توقعات کے برعکس نتائج دئیے جس سے عالمگیریت کے تجربہ کی ناکامی کا پتہ چلتا ہے،اکنامک گلوبلائیزیشن سے نہ تو غریب ممالک کے عوام کا معیار زندگی بڑھا نہ مختلف ممالک کے عوام میں قربت بڑھی اور نہ ہی عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکابلکہ صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، مسابقت سے اشیاء کی کوالٹی میں اضافہ اور قیمتوں میں کمی ، جمہوریت کے فروغ، غریب ممالک کا معیار زندگی بہتر بنانے اور کثیر القوامی کمپنیوں کے استعماری حربوں کے خاتمہ کا دعویٰ بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ عالمگیریت نے دنیا کے ہرقابل ذکر ملک میں ارب پتیوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ عوام، ماحول اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

تجارتی رکاوٹوں کے خاتمہ بھی ڈھونگ نکلا کیونکہ اس وقت بھی 161 ممالک میں درامدات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہے جو یورپ میں 21.6 فیصد ہے۔گلوبلائیزیشن سے بڑی ملٹی نیشنلز کے اثر رسوخ، ٹیکس چوری، مزدور کا استحصال اور حکومتوں پر غلبہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ۔

انسانی سمگلنگ، چائلڈ لیبر، منی لانڈرنگ ،بیماریوں کے پھیلاؤ اورسماجی عدم مساوات میں زبردست اضافہ جبکہ غریبوں کیلئے جاری سپورٹ پروگرامز میں کمی آئی۔دنیا کے 86 فیصد وسائل بیس فیصد افراد کے ہاتھوں میں آ گئے جبکہ 80 فیصد افراد 14 فیصد وسائل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔متعددغریب ملکوں نے دیگر ممالک سے تجارتی معاہدے کر کے اپنے پیر وں پر کلہاڑی ماری جبکہ فری مارکیٹ اکانومی کی وجہ سے امریکہ میں بد ترین مالیاتی بحران آئے جن کے اثر سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں رہا اور سرمایہ دارانہ نظام کے سب سے بڑے حامی کواپنے فلسفہ کی نفی کرتے ہوئے کھربوں ڈالر خرچ کر کے متعدد ادارے قومی ملکیت میں لینا پڑے۔

پاکستان نے اگر عالمگیریت کے فریب میں آ کر یکطرفہ طور پر بھارت کو اپنی منڈیوں تک رسائی دی تو ہماری زراعت جومعیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ٹوٹ جائے گی جبکہ سینکڑوں صنعتیں بند اور بہت سے اہم شعبے خسارے کا شکار ہوجائینگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..