کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں27ارب50کروڑ روپے سے زائد کی کمی

جمعہ 15 مئی 2015 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 3100کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں27ارب50کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت18.03فیصدکم جبکہ52.80فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ ،پٹرولیم اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33133پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم تاہم ملک میں جاری سیاسی بے چینی اورامن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث تیزی کے اثرات کے زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس64.53پوائنٹس کمی سے 33039.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے135کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ179کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں27ارب50کروڑ31لاکھ91ہزار248روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب81ارب 92کروڑ37لاکھ80ہزار151روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں17کروڑ49لاکھ14ہزار 540شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں3کروڑ84لاکھ83ہزار830 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت161.50روپے اضافے سے3391.50روپے اورہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت38.16روپے اضافے سے1070.07روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت77.37روپے کمی سے7500.00جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے1430.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ86لاکھ99ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت53پیسے اضافے سے9.81روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ51ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے14.32روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس122.15پوائنٹس کمی سے 21045.79پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس235.25پوائنٹس کمی سے 54117.61جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس73.11پوائنٹس کمی سے 23262.65پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی