کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر ڈیری فارموں پر چھاپہ، 12ڈیری فارم مالکان گرفتار

جمعرات 21 مئی 2015 16:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق جاوید مینگل اوراسسٹنٹ کمشنر صدر منیراحمد موسیانی کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوامی شکایت پر رئیسانی روڈ ،سبزل روڈ اور قمبرانی روڈ پر ڈیری فارموں پر چھاپہ مارکر 12ڈیری فارم مالکان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا۔

اس موقع پروٹیرنری آفیسر ڈاکٹر فیصل رزاق ، ڈاکٹر محمد وارث بنگلزئی کے علاوہ پولیس ،لیویز اور ایف کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ موجود تھی ۔ کارروائی کے دوران ڈیری فارموں سے مضرصحت انجکشن، ادوایات،کیمیکل اور دیگر مضرصحت سامان برآمد کرکے قبضہ میں لیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران بیشتر ڈیری فارمز پر حفظان صحت کے اصولوں ،مضرصحت انجکشن لگانے اور سرکاری ریٹ کے برخلاف دکانداروں اور عوام کو دودھ فروخت کرنے پر گرفتار یاں کی گئی جبکہ ڈیری فارمز پر ملاوٹ شد ہ دودھ اور کیمیکل پوڈر بھی برآمد کرکے لیباٹری ٹیسٹ کے لئے بجھوادیاکیمیکل گائے کے دودھ میں ملاکر گاڑھا کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتاہے اور انجکشن مویشوں کو دودھ زبردستی دینے کے لئے لگایا جاتاتھاجس سے لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلاہونے کا خطرہ لاحق ہے ڈیری فارموں سے قبضے میں لے گئے 300لیٹر دودھ موقع پرہی دوکانی بابا چوک پر لوگوں میں نیلام کردیا جبکہ اس مدمیں 14450روپے جرمانہ وصول کیاگیا اس کے علاوہ ٹریفک کے مسائل اور عوامی مشکلات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق مینگل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے سریاب پل کے نیچے قائم گوداموں کو سیل کردیا کیونکہ گوداموں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل جنم لے رہے تھے جبکہ انہوں نے سرکی روڈ سے11 اشیاء خوردنوش کی دکانوں نے مختلف اشیاء خوردنوش کے نمونے لیکرلیباٹری ٹیسٹ کے لئے بجھوایا جن کی رپورٹ چند دنوں میں متوقع ہے جس کے بعد ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر صدر منیراحمد موسیانی نے ائیرپورٹ روڈ پر زائدالمیاد اشیاء فروخت کرنے پر ایک دکان کو سیل جبکہ زائد المیاد اور مضرصحت گھی ،بسکٹ ،مشروبات اور مصالحہ جات برآمد کرکے تلف کردیا اس کے علاوہ عالموچوک پر ٹریفک میں خلل ڈالنے پرتجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مسمار اوردکانداروں کو وارننگ جاری کئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب