کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں18ارب28کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس12.12پوائنٹس کمی سے 32605.62پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 22 مئی 2015 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد معمولی مندی دیکھی گئی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 32600کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب28کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.06فیصدکم جبکہ53.53فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32750پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات کے زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس12.12پوائنٹس کمی سے 32605.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں18ارب28کروڑ10لاکھ91ہزار124روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب81ارب 22کروڑ8لاکھ28ہزار653روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں7کروڑ54لاکھ68ہزار 320شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں48لاکھ72ہزار510 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے خیبر ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت13.50روپے اضافے سے284.00روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت10.35روپے اضافے سے562.82روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت45.15روپے کمی سے857.85جبکہ آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت34.80روپے کمی سے665.10روپے ہوگئی ۔بدھ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں48لاکھ37ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت16پیسے کمی سے9.16روپے جبکہ ہم نیٹ ورک کی سرگرمیاں44لاکھ6ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے اضافے سے12.50روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس26.43پوائنٹس اضافے سے 20770.25پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس88.32پوائنٹس اضافے سے 53438.79جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس56.10پوائنٹس کمی سے 22939.76پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد  72601.82 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب