ہر سال ایک لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کا اضافہ کیا جائے گا، حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا عزم کیے ہوئے ہے؛چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ

ہفتہ 23 مئی 2015 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)طارق باجوہ نے کہاہے کہ ہر سال ایک لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں ٹیکسوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کے کلچر کا فقدان ہے تاہم حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ٹیکس میلوں کا اہتمام ایف بی آر کی جانب سے شروع کیا گیا ایک نیا اقدام ہے جس کے تحت ملک کی معروف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

طارق باجوہ نے طلبا و طالبات کو ٹیکسوں سے متعلق امور کو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنانے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی جانب سے ٹیکسوں سے متعلق شروع کیے گئے بحث مباحثے سے قومی سطح پرٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے مثبت عوامی رحجانات تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ تقریب سے معروف ماہر معاشیات اور نسٹ بزنس اسکول کے ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن خان سمیت دیگر حکام نے بھی خطاب کیا جبکہ افتتا حی تقریب کے بعد ٹیکس میلے کا آغاز ہوا جس میں بہت سے معلوماتی، تعلیمی اور مباحثوں پر مبنی پروگرام بشمول تقاریر، ڈرامے، سٹالز اور سوال و جواب کے سلسلے شامل تھے جن میں طلبہ اور ایف بی آر کے افسران شریک ہوئے۔

ایف بی آر کی جانب سے منعقدہ ٹیکس میلہ اس طویل المدتی مہم کا حصہ ہے جسے ’’بنائے نو جوان بہتر پاکستان‘‘ کے عنوان کے تحت نوجوانوں کی توانائیوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس مہم سے ایسے نوجوان منتخب کیے جا رہے ہیں جو اپنے حلقہ احباب اور متعلقہ معاشرتی گروہوں میں شامل افراد کو ٹیکس کی ادائیگی اور درست ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ترغیب دیں گے اور ملک میں ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ `

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب