`کراچی ،رواں مالی سال کے ابتدائی10ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 80فیصد کمی

جولائی14ء سے اپریل15ء تک 1کروڑ78لاکھ26ہزار ڈالر کا441کلو گرام سونا درآمد کیا گیا گذشتہ برس 17کروڑ30لاکھ43ہزار ڈالر کا 4ہزار179کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا `

پیر 1 جون 2015 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) رواں مالی سال کے ابتدائی10ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 80فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، سونے کی درآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ پاکستان میں قوت خرید کا کم ہونا بتایا جاتا ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی2014سے اپریل2015ء کے دوران مجموعی طور پر 1کروڑ78لاکھ26ہزار ڈالر مالیت کا441کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران 17کروڑ30لاکھ43ہزار ڈالر مالیت سے 4ہزار179کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر سونے کی درآمدات میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے اپریل2015میں45کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جس کی مالیت17لاکھ80ہزار ڈالر بنتی ہے اس کے برعکس مارچ 2015ء میں15لاکھ72ہزار ڈالرمالیت کا39کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا ۔سونے کے درآمد کنندگان کے مطابق پاکستان میں خریداروں کی قوت خرید روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ مزید گھٹ گئی ہے دوسری جانب بیرونی کرنسی کی نسبت پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ کو بھی سونے کی درآمدات میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔`

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

کراچی میں  منعقد ہونے والی  پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  10مئی  تک ..