`کراچی، اسٹیٹ بینک کی طلب کے مطابق ڈالر کی فراہمی، روپیہ تگڑا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 102روپے سے گھٹ کر 101روپے کی سطح پر آگیا اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر،یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں نمایاں کمی `

پیر 1 جون 2015 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے طلب کے مطابق ڈالر کی فراہمی کے بعد ہی ڈالر کی قدر گر گئی اورروپیہ تگڑا ہو گیا ، کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 102روپے کی سطح سے گھٹ کر 101روپے کی سطح پر آگیا اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر،یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں نمایاں کمی کا رحجان دیکھا گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید102روپے سے گھٹ کر 101.90روپے اور قیمت فروخت102.05روپے سے گھٹ کر 101.95روپے ہوگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 103.50روپے سے کم ہوکر102.90روپے اور قیمت فروخت103.70روپے سے کم ہوکر103.20روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر 70پیسے کم ہوگئی جس سے یورو کی قیمت خرید 113.40روپے سے کم ہوکر 112.70اور قیمت فروخت114.40روپے سے کم ہوکر 113.70روپے ہوگئی اسی طرح 1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید158روپے سے گھٹ کر 157 روپے اور قیمت فروخت159روپے سے گھٹ کر158روپے پر آگئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قدر میں 15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.40روپے سے کم ہو کر 28.25 روپے ہوگئی اسی طرح 20پیسے کی کمی سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.65روپے سے کم ہوکر27.45روپے ہوگئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی طلب کے مطابق ڈالر کی فراہمی کے باعث ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر 103 روپے فی ڈالر کے حساب سے نیشنل بینک ایکسچینج کمپنی اور حبیب بینک ایکسچینج کمپنی سے جتنے ڈالر کی فراہمی نے ڈالر کی قدر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ملک محمد بوستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں سٹے باز افوائیں پھلا کر ڈالر کا ریٹ بڑھانا چاہتے ہیں ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے پاکستان روپے کی قدر میں کمی کرنے کی خبروں نے بھی ڈالر کی قدر کو بڑھا دیا تھاجو کی وجہ سے لوگ نے ڈالر یا دیگر دوسری فارن کرنسیاں فروخت کرنے کے بجائے ہولڈ کرلی تھیں جبکہ ڈالر خریدنے والے جلد از جلد ڈالر خریدنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے 10 دن میں اچانک ڈالر کا ریٹ اتنا بڑھ گیا ہے ۔

ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مثبت پالیسوں کی بدولت اگلے ہفتے ڈالر کا ریٹ 103 روپے سے بھی کم ہوجائے گا کیونکہ گورنر اسٹیٹ بینک نے مقامی طلب کے مطابق ڈالر فراہم کر کے سٹے بازوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور اب وہ اپنے ڈالر فروخت کرنے کے لیے بے قرار ہورہے ہیں لیکن اس وقت ان سے کوئی ڈالر خریدنے کے لیے تیار نہیں ۔`

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..