کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں17ارب91کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس73.25پوائنٹس کمی سے 34012.49پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 5 جون 2015 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 34000کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں17ارب91کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.88فیصدکم جبکہ52.71فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34147 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس73.25پوائنٹس کمی سے 34012.49پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں17ارب91کروڑ17لاکھ48ہزار335روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب26ارب28کروڑ60لاکھ58ہزار402روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں33کروڑ36لاکھ56ہزار 880شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں2کروڑ85لاکھ53ہزار360 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت367.00روپے اضافے سے8390.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت45.00روپے اضافے سے10025.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت180.00روپے کمی سے8800.00جبکہ صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے675.00روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو ٹی آر جی کی سرگرمیاں3کروڑ85لاکھ96ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت24پیسے کمی سے25.21روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں3کروڑ5لاکھ43ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.28روپے کمی سے72.75روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس74.69پوائنٹس کمی سے 21562.65پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس11.84پوائنٹس اضافے سے 56018.66جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58.16پوائنٹس کمی سے 23748.75پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں