پاکستانی تاجرمیکسیکو کی بڑی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں‘ سفیر میکسیکو السز کنچولا

ہفتہ 6 جون 2015 16:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستان میں میکسیکو کے سفیر السز کنچولا نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ میکسیکو کی بڑی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ وہ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا ایک اہم ملک ہے اور میکسیکو اس کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے ان گنت مواقع ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ممالک کے تاجروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے تاجر پاکستان میں کاروبار کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی چاہتے ہیں لہذا لاہور چیمبر اس سلسلے میں کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کو دعوت دی کہ وہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک وفد میکسیکو بھجوائیں۔ انہوں لاہور چیمبر کے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر باہمی تعلقات کے استحکام کے لیے کردار ادا کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاکستان اور میکسیکو کے درمیان 70ء کی دہائی سے بہترین تعلقات چلے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجارتی حصے دار ہیں لیکن باہمی تجارت اچھے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتی لہذا تجارت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔ سال 2014ء میں پاکستان کی میکسیکو کو برآمدات کا حجم 120ملین ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 39ملین ڈالر تھا۔ پاکستان میکسکو کوبرآمدات میں کپاس، کپڑا، میڈیکل آلات اور کھیلوں کا سامان جبکہ درآمدات میں کیمیکلز ، آئرن اینڈ سٹیل اور الیکٹریکل آلات شامل ہیں۔

اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کو پاکستان اور میکسیکو کی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان اور میکسیکو کے تاجروں کے درمیان مشترکہ منصوبہ سازی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو لائٹ انجینئرنگ ، فوڈ پراسیسنگ، آٹوموبیلفش، آٹوپارٹس، ہوم اپلائنسز اور پلاسٹک کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کرنی چاہئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی