باغبان اپنے باغات میں زیادہ ہل چلانے ،مخلوط فصلات کی کاشت سے گریز کریں، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 6 جون 2015 16:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے ترشاوہ باغات کے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ اپنے باغات میں زیادہ ہل چلانے اور مخلوط فصلات کی کاشت سے گریز کریں۔زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے کیلئے باغات میں نامیاتی کھاد استعمال کریں اس کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد 60 کلوگرام فی پودا ڈال کر آبپاشی کریں۔

باغات میں جنتر کاشت کریں اور موسم برسات سے پہلے اسے زمین میں بذریعہ روٹاویٹر ملا دیں جنتر زمین میں نامیاتی مادہ کی کمی پوری کرنے کے علاوہ زمینی تعدیلی کیفیت کو بھی درست حالت میں لانے کیلئے مئوثر کردار ادا کر سکتا ہے۔جب پھل بڑھوتری کر رہا ہو تو مناسب وقفہ سے باغ کی آبپاشی کریں کیو نکہ پانی اور خوراک کی کمی پھل کے کیرے اور اس کی کوالٹی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا بھی خیال رہے کہ مستقبل میں پانی کی شدید کمی واقع ہو سکتی ہے لہٰذا موسم گرما میں ہلکا اور احتیاط سے پانی لگاتے رہیں۔چھوٹے باغات میں قطاروں کے ساتھ متوازی دائیں بائیں کھالیاں بنا کر سیراب کر سکتے ہیں اس سے پانی دونوں طرف سے رس کر جڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ اس طریقہ آبپاشی سے پانی کی 60 سے 80 فیصد بچت ہو سکتی ہے۔ پودوں کے تنے کے گرد 2-1 فٹ چوڑائی میں مٹی کی ڈھلوان بنا دیں تاکہ پانی تنے سے براہ راست نہ چھو سکے۔

قطرہ قطرہ یا ڈرپ اریگیشن کا طریقہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے اور پاکستان میں بھی حکومتی ترویج سے یہ طریقہ آبپاشی فروغ پا رہا ہے۔ ڈرپ سسٹم کے ذریعے کل فراہم کردہ پانی کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ پودوں کو استعمال کیلئے میسر آتا ہے اور جڑوں کے نزدیک متوازن خوراک (کھاد) پہنچائی جا سکتی ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی بخارات کی شکل میں اڑ جاتا ہے اور زمین جلدی خشک ہو جاتی ہے۔

اس لئے باغبان درختوں کے پھیلاؤ تک گھاس پھوس کی تہہ بچھا دیں یا چھوئی یا کھوری سے گھیرے کو ڈھانپ دیں۔ اس سے زمین جلدی خشک نہیں ہو گی اور نمی زیادہ عرصہ تک برقرار رہے گی۔ زمینی درجہ حرارت معتدل رہے گا، پھل گرنے سے محفوظ رہے گا اور برداشت تک پھل کو زیادہ حجم کیساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔شروع جون تا وسط اگست میں پانی کا وقفہ کم سے کم رکھیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی