ترک کمپنی زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گی ،سیکرٹری زراعت پنجاب

اتوار 7 جون 2015 14:32

راولپنڈی ۔07جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء )سیکرٹری زراعت پنجاب راشد محمود نے کہا ہے کہ ترک کمپنی پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں 5منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی ،سرمایہ کاری کے طریقہ کار اور تفصیل کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ماہ میں ترک نمائندوں اور محکمہ زراعت کا اجلاس منعقد ہو گا ۔ یہ بات انہوں نے ایک اجلاس میں بتائی۔

اجلا س میں ترک کمپنی کونیہ سیکر کے نمائندے مسٹر احمد ڈیورن(بزنس ڈویلپر)، سمسٹن اوزین کے علاوہ محکمہ زراعت کی طرف سے گلزار حسین شاہ، سپیشل سیکرٹری زراعت ، حسین سردار ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)، ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)، چوہدری اشرف ڈائریکٹر جنرل (واٹر مینجمنٹ )،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات اور رانا محمود اختر چیف پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن سیل بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دونوں ملکوں کے ماہرین کی طرف سے زرعی شعبہ میں مہارت اور ترقی سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے جن منصوبوں پر اتفاق کیا ان میں ڈرپ اریگیشن سسٹم ، تصدیق شدہ بیج کی تیاری ، آم، امرود اور آلو کی ویلیوایڈیشن کے علاوہ بائیو گیس ٹیکنالوجی سے مربوط کرتے ہوئے کنٹریکٹ فارمنگ اور ہائڈرو پونک فارمنگ شامل ہیں۔اجلاس میں گلزار حسین شاہ سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب کو ان منصوبوں کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی