کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34710.29 پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 15 جون 2015 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34710.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34700 پوانٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 59 پوائنٹس کے اضافہ سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 34710.29 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 79.77 پوائنٹس کی کمی سے 21798.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 19.83 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 145.05 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 26.90 پوائنٹس کے اضافہ سے 16004.34 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 77.74 پوائنٹس کی کمی سے 17713.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 392 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 175 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 454 روپے کے اضافہ سے 9540 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا پاکستان کے حصص کی سودے بھی 135 روپے کی تیزی سے 3135 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 36 روپے کی مندی سے 698 روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 25.11 روپے کی کمی سے 10000 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 21 کروڑ 71 لاکھ 65 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.16 روپے سے شروع ہو کر 8.85 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 56 کروڑ 80 لاکھ 75 ہزار 350 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 13 کروڑ 97 لاکھ 45 ہزار 170 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 64 ارب 75 کروڑ 91 لاکھ 81 ہزار 662 روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 63 ارب 30 کروڑ 99 لاکھ 6 ہزار371 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 6 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان