ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی رفتار میں مزید کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ مالی سال کی نسبت 46.8فیصد کم 80کروڑ 32لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی

جمعرات 18 جون 2015 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی رفتار مزید کم ہوگئی، رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 80کروڑ 32لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1ارب 50کروڑ 91لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 46.

(جاری ہے)

8فیصد کم رہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری منفی 70لاکھ ڈالر رہی، مئی 2014 کے مہینے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 61کروڑ 22لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد (انفلوز) 2ارب 14کروڑ 56لاکھ ڈالر رہی تاہم اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 1ارب 34کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے انخلا کے سبب خالص براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 80 کروڑ 32لاکھ ڈالر رہی اعدادوشمار کے مطابق 11ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 31.6فیصد کمی سے 2ارب 62 کروڑ 89لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 3ارب 84 کروڑ 41لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، 11ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 315 فیصد کے اضافے سے 88کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی`

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے