کاشتکار کماد کی بہاریہ فصل سے فی ایکڑ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متوازن استعمال کریں، محکمہ زراعت

ہفتہ 20 جون 2015 18:34

ملتان۔20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) کاشتکار کماد کی بہاریہ فصل سے فی ایکڑ اچھی پیداوار کے حصول کے لئے کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کریں اور زمین اور موسم کے لحاظ سے فصل کو بروقت کھادیں دیں۔محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابق نائٹروجنی کھاد کی تیسری قسط جون کے آخر میں مٹی چڑھاتے ہوئے ڈالیں۔ کھاد دیر سے دینے کی صورت میں فصل بڑھوتری اور پھوٹ کرتی ہے اور فصل کے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں کیونکہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے کماد کی پیداوار میں50 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ سیاڑوں کے درمیان سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے لئے کلٹیویٹر جبکہ پودوں کے درمیان سے کسولہ یا کھرپہ کا استعمال کریں۔ جبکہ جڑی بوٹیوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کماد کے سیاڑوں پر جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

زہر کے چھڑکاؤ کے بعد کھیت میں گوڈی ہرگز نہ کریں۔ زہر ڈالنے سے پہلے مشین کا آدھا حصہ پانی سے بھر لیں اس کے بعد زہر ڈال کر ٹینک میں پانی کی باقی مقدار پوری کر لیں۔مزید برآں کاشتکار فصل کی آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ پانی کی کمی سے فی ایکڑ پیداوار پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کماد کی بہاریہ فصل کو فی ایکڑ 64 انچ پانی درکار ہوتا ہے لہٰذا مئی، جون کے مہینوں میں 10 تا 12 دن کے وقفے سے تقریباً5 تا 6 مرتبہ آبپاشی ضرور کریں۔ چوٹی کا بورر، جڑ کا بورر اور گورداسپور بورر کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی