اسٹیٹ بینک رمضان کے دوران عوام کو نئے کرنسی نوٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا

منگل 23 جون 2015 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) بینک دولت پاکستان حسب روایت عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایس بی بی بینکنگ سروسز کاروپریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے علاوہ ملک بھر میں کمرشل بینکوں کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرے گا۔ کرنسی نوٹ درج ذیل شیڈول کے مطابق جاری کئے جائیں گے:(الف) ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر اپنے کاؤنٹر کے ذریعے 25 جون 2015ء سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گے اور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یوم کار تک جاری رہے گا۔

بڑے شہروں میں واقع کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں کو ’’ سلیکٹ برانچ ‘‘ قرار دیا گیا ہے جو ایکسپریس سینٹر کے طور پر کام کریں گے اور جہاں سے عام لوگوں کو مقررہ کوٹا کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جائیں گے اور ی کام ایس بی پی بی ایس سی کے افسران کی نگرانی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تمام کمرشل بینکوں کو ایک خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے جو وہ اپنے باضابطہ صارفین کو فراہم کرسکیں گے۔

کمرشل بینکوں/مائکروں فنانس بینکوں کی یہ برانچیں عام لوگوں کو اور اپنے کھاتے داروں/کارپوریٹ صارفین کو 2 جولائی 2015ء سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا شروع کری دیں گے۔ ان انتظامات کے تحت عوام میں سے ہر فرد کو 10 روپے، 20 روپے اور 50 روپے کی ایک ایک گڈی جاری کی جائے گی جبکہ 100 روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کئے جائیں گے۔ نئے نوٹوں کے حصول کے لئے عوام کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ بینک کے کاؤنٹر پر دکھانا ہو گا، ہر فرد کو صرف ایک بار یہ نوٹ دیئے جائیں گے۔

عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ایس بی پی بی ایس سی میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہے جس کا فون نمبر 021-32455470 ہے۔ عوام اپنی شکایات ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ ایس بی پی بی ایس سی نے اپنی ہدایات کی تعمیل کرانے کے لئے نگرانی کا ایک سخت نظام بھی وضع کیا ہے اور عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق کسی خلاف ورزی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی