عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نو ٹس کا اجراء، سٹیٹ بینک ملک بھر میں کمرشل بینکوں کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرے گا

منگل 23 جون 2015 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) بینک دولت پاکستان حسبِ روایت عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے علاوہ ملک بھر میں کمرشل بینکوں کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرے گا۔ کرنسی نوٹ شیڈول کے مطابق جاری کیے جائیں گے ۔ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتراپنے کاؤنٹرز کے ذریعے 25 جون 2015ء سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گیاور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یومِ کار تک جاری رہے گا جبکہ بڑے شہروں میں واقع کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں کو ”سلیکٹ برانچ “ قرار دیا گیا ہے جو ایکسپریس سینٹر کے طور پر کام کریں گے اور جہاں سے عام لوگوں کو مقررہ کوٹا کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے اور یہ کام ایس بی پی بی ایس سی کے افسران کی نگرانی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تمام کمرشل بینکوں کو ایک خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے جو وہ اپنے باضابطہ صارفین کو فراہم کر سکیں گے۔ کمرشل بینکوں/ مائکرو فنانس بینکوں کی یہ برانچیں عام لوگوں کو اور اپنے کھاتے داروں/ کارپوریٹ صارفین کو 2 جولائی 2015ء سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا شروع کر دیں گے۔ان انتظامات کے تحت عوام میں سے ہر فرد کو 10 روپے،20 روپے، اور 50 روپے کی ایک ایک گڈی جاری کی جائے گی، جبکہ100 روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

نئے نوٹوں کے حصول کے لیے عوام کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ بینک کے کاؤنٹر پر دکھانا ہو گا، ہر فرد کو صرف ایک بار یہ نوٹ دیے جائیں گے۔عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہے جس کا فون نمبر 021-32455470 ہے۔عوام اپنی شکایات ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ ایس بی پی بی ایس سی نے اپنی ہدایات کی تعمیل کرانے کے لیے نگرانی کا ایک سخت نظام بھی وضع کیا ہے اور عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنیسے متعلق کسی خلاف ورزی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے بھی کیے جائیں گے

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..