اسٹیٹ بینک ملک میں سازگار ماحول کی تخلیق کے ذریعے شمولیتی مالی نظام کو ترقی دینے کیلئے کوشاں

کم خطرے کے حامل کھاتوں پر رہنما خطوط جاری کردئیے گئے ، کھاتے کم از کم 100 روپے کے ابتدائی ڈپازٹ سے کھولے جائیں گے

منگل 23 جون 2015 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء)اسٹیٹ بینک معیشت کے تمام شعبوں کو مالی خدمات کی فراہمی کے لیے ملک میں سازگار ماحول کی تخلیق کے ذریعے ایک شمولیتی مالی نظام کو ترقی دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے کم خطرے کے حامل کھاتوں پر رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن کا نام آسان اکاؤنٹ ہے اور یہ سادہ ضروری مستعدی (due diligence) کے حامل ہیں۔

یہ کھاتے کم از کم 100 روپے کے ابتدائی ڈپازٹ سے کھولے جائیں گے اور ان پر کم از کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں۔اسٹیٹ بینک کے اہم پالیسی مقاصد میں سے ایک برانچ نیٹ ورک میں توسیع، خصوصی مقاصد کے اداروں کی تشکیل، اسلامی بینکاری اداروں،مائیکروفنانس بینکوں، برانچ لیس بینکاری وغیرہ کے ذریعے پاکستان بھر میں مالی خدمات تک رسائی کو توسیع دینا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق آسان اکاؤنٹ صرف انفرادی طور پر ایک سادہ اور ایک صفحے پر مشتمل اکاؤنٹ کھولنے کے فارم (کاغذ پر مبنی/الیکٹرانک فارم)پر پاکستانی روپے میں کھولے جا سکتے ہیں۔ یہ کھاتے ترجیحی طور پر کارڈ پر مبنی ہوں گے اور ان میں چیک بکس کا ا?پشن بھی دستیاب ہو گا جبکہ ایس ایم ایس/انٹرنیٹ/موبائل بینکاری اور دیگر اے ڈی سیز آپشنل ہوں گے۔

بینک ان کھاتوں کی پیشکش بطور کرنٹ، سیونگ یا منافع بخش کے طور پر کر سکتے ہیں۔ صارف کی بنیادی معلومات جیسے نام/والد/شریک حیات کا نام، تاریخ پیدائش، مقام پیدائش، والدہ کا شادی سے پہلے کا نام، وغیرہ درکار ہوں گی۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے مستند شناختی دستاویزات میں سی این آئی سی، ایس این آئی سی، این آئی سی او پ، پی او سی، اے آر سی، پاسپورٹ، پنشن بک شامل ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ کھاتے بینک کے مستقل ملازمین عملہ بینک برانچوں کے علاوہ صارفین کے ہاں جاکر بھی کھول سکتا ہے۔ لین دین کی حدود میں ہر ماہ مجموعی طور پر 5لاکھ روپے نکلوائے جاسکتے ہیں۔ہر ماہ مجموعی طور پر 5لاکھ روپے کا کریڈٹبیلنس ہوسکتا ہے اختراعی طریقوں اور ماڈلز کے ذریعے اور پالیسی فریم ورک کو بہتر بناکر ارزاں طریقے سے مالی خدمات کی رسائی میں اضافہ کرنا ممکن ہوا ہے۔ قومی مالی شمولیت حکمت عملی میں مندرجہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹبینک نے بینکوں کے لیے آسان کھاتے کھولنے کے سہ ماہی اور سالانہ منصوبہ تشکیل دینا لازمی قرار دیا ہے۔ اسٹیٹبینک آسان اکاؤنٹس کی پیش رفت کی نگرانی کرتا رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز