کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 192.79 پوائنٹس کی کمی سے 33885.13 پوائنٹس پر بند

جمعہ 26 جون 2015 21:12

کراچی ۔ 26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 192.79 پوائنٹس کی کمی سے 33885.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 192.79 پوائنٹس کی کمی سے 33885.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 110.02 پوائنٹس کی مندی سے 21205.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 199.04 پوائنٹس کی کمی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 533.21 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 85.81 پوائنٹس کی تیزی سے 16122.82 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 338.08 پوائنٹس کی مندی سے 16609.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 230 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 41.10 روپے کے اضافہ سے 7373.73 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سیمینز پاکستان کے حصص کی سودے بھی 33.31 روپے کی تیزی سے 1198 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 34.03 روپے کی مندی سے 820 روپے اور اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت بھی 32.19 روپے کی کمی سے 668.32 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.25 روپے سے شروع ہو کر 8.06 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 40 کروڑ 8 لاکھ 87 ہزار 820 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 61 کروڑ 5 لاکھ 801 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 73 کھرب 59 ارب 2 کروڑ 83 لاکھ 82 ہزار 418 روپے سے کم ہو کر 73 کھرب 22 ارب 9 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 343 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 44 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 9 کروڑ 6 لاکھ 41 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان