کپاس کیلئے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش، زنک اور بوران خوراکی اجزاء کے طور پر بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ محکمہ زراعت

ہفتہ 27 جون 2015 21:37

ملتان ۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) کپاس کے لئے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش، زنک اور بوران خوراکی اجزاء کے طور پر بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان کی کمی کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہو سکتی ہے۔محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابق نائٹروجن کپاس میں سبز مادہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس سے پودے میں خوراک بنانے کا عمل بہتر انداز میں جاری رہتا ہے۔

اس کی کمی کی وجہ سے پھل، پھول، ڈوڈیاں گرنے لگتی ہیں اور بڑھوتری رک جاتی ہے۔ فاسفورس جڑوں کی بہتر نشوونما کے لئے خصوصی اہمیت رکھتی ہے ۔ اس کی کمی کی وجہ سے کپاس کی نشوونما رک جاتی ہے، قد اور ٹینڈوں کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے ۔ اسی طرح پوٹاش بھی پودوں کے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کپاس کو گرنے سے بچاتی ہے اور پروٹین کی مقدار اور جڑوں کی بڑھوتری تیز کرتی ہے۔

اس کی زیادہ کمی کی صورت میں پتے کناروں سے خشک ہو جاتے ہیں اور جلے ہوئے نظر آتے ہیں۔ زنک کپاس کے پودے میں ہونے والے ضروری عوامل کے لئے مخصوص خامروں کو متحرک کرتی ہے، ضیائی تالیف کے عمل کو تیز کرتی ہے، اس کی کمی کی وجہ سے نئے پتوں کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے، پتے سفیدی مائل ہو جاتے ہیں، تنے کی گانٹھوں کے درمیان فاصلہ کم ہو جاتاہے۔ بوران پولی نیشن کے عمل میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کی وجہ سے کپاس کے پھول گرنا رک جاتے ہیں اور ٹینڈے اچھی طرح کھلتے ہیں۔

نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش کی بہتر فراہمی میں مدد ملتی ہے جبکہ کپاس میں بوران کی کمی کی وجہ سے ٹینڈے اور گڈیاں گر جاتی ہیں، گڈی نیچے سے پھٹ جاتی ہے، پتوں میں پیلا پن آ جاتا ہے، جھریاں پڑ جاتی ہیں جس سے ان کی شکل بگڑ جاتی ہے اور پتے نیچے کی طرف مڑ جاتے ہیں۔ کپاس کی فصل میں ان خوراکی اجزاء کی کمی کی علامات کو مدنظر رکھیں اور ان کو پورا کرتے ہوئے کاشتکار نہ صرف صحتمند اور بھرپور فصل برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ پھٹی کی خاطر خواہ پیداوار بھی بڑھا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..