ڈیری مصنوعات پر سیل ٹیکس واپس لیکر سبسڈی دی جائے‘ڈیری ایسوسی ایشن آف پاکستان

ڈیری کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ٹیکس کے نفاذ کے بعد مکمل تباہ ہوجائیگا

ہفتہ 27 جون 2015 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) ڈیری ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیری مصنوعات پر سیل ٹیکس واپس لیکر سبسڈی دی جائے،ٹیکس سے دودھ، مکھن، دیسی گھی اور گوشت مہنگا ہو گا، عوام بنیادی غذا سے محروم ہونگے،ڈیری شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ٹیکس سے مکمل تباہ ہوجائیگا ۔ڈیری ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیدارچیئرمین اخلاص بیگ مرزا، صدر عبدالستار، نائب صدر محمد زبیر، جنرل سیکرٹری محمد عاصم، رابطہ سیکرٹری سید خاور عباس شاہ ودیگر رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنیوالا تیسرا بڑا ملک ہے لاکھوں خاندانوں کا روزگار دودھ، مکھن ، دیسی گھی اور گوشت سے وابستہ ہے اس پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے جہاں دودھ ، مکھن ، دیسی گھی اور گوشت کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا وہاں پر عوام کھانے ، پینے کی بنیادی غذا سے بھی محروم ہونگے یاد رہے کہ دنیا بھر میں ان اشیاء کو بنیادی غذاء قرار دیا جاتا اور بہت سے ممالک( جن میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں) میں یہ اشیاء نہ صرف ٹیکس فری ہیں بلکہ ان پر سبسڈی بھی دی جاتی ہے تاکہ عوام کو بنیادی غذا کے زیادہ سے زیادہ موقع با آسانی میسر ہوں کھانے اور پینے کی اشیاء پر سیل ٹیکس نہ صرف ایک بڑا ظلم ہے بلکہ غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے ڈیری کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ٹیکس کے نفاذ کے بعد مکمل تباہ ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

اسلیے ہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈیری مصنوعات پر عائد کردہ مجوزہ سیل ٹیکس فی الفور واپس لیں اور ڈیری شعبہ کی بہتری و ترقی کیلئے سبسڈی دیں تاکہ عوام کیلئے بنیادی غذا کا حصول آسان اور سستا ہوسکے جو خود حکمرانوں کا فرض منصبی ہے ۔`

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز