جون 2015 میں مقامی منڈی میں سیمنٹ کی کھپت 6.97 فی صد اضافے کے ساتھ 2.714 ملین ٹن تک پہنچ گئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:04

کرا چی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)جون 2015 میں مقامی منڈی میں سیمنٹ کی کھپت 6.97 فی صد اضافے کے ساتھ 2.714 ملین ٹن تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ برس اس ماہ کے دوران یہ کھپت 2.537 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون 2015 میں برآمدات جون 2014 کے 688,000 ٹن کی نسبت کم ہو کر 552,000 ٹن رہ گئیں اور اس طرح 19.77 فی صد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ جون 2015 میں کل کھپت 3.266 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 3.225 ملین ٹن کی نسبت 1.27 فی صد کم تھی ، تاہم اس عرصے میں برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، مالی سال 2014-15 کے دوران مقامی منڈی میں سیمنٹ کی صنعت کی جانب سے بھیجی جانے والی کھیپ 28.2 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس کے دوران 26.14 ملین ٹن کی نسبت 7.89 فی صد زائد تھی۔

(جاری ہے)

مالی سال 2014-15 کے دوران برآمدات 11.58 فی صد کی کمی کے ساتھ 7.2 ملین ٹن رہیں جب کہ گزشتہ مالی سال میں یہ مقدار 8.14 ملین ٹن تھی۔

مالی سال 2014-15 کے دوران مجموعی صورت حال گزشتہ برس کی نسبت 3.27 فی صدبہتر ی کے ساتھ جولائی 2013 سے جون 2014تک 34.28 ملین ٹن کے برعکس 35.4ملین ٹن رہی۔گزشتہ کئی برسوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان نے مالی سال 2014-15 کے دوران سب سے زیادہ 35.4 ملین ٹن کی کھپت ریکارڈ کی ۔ اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ 28.2ملین کی مقامی کھپت تھی۔ یہاں یہ بتانا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ مقامی کھپت میں اضافہ ان علاقوں میں نارتھ پر مبنی ملوں کی جانب سے 8.16 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے اس کھپت کو 23.445 ملین ٹن تک پہنچا دیا جب کہ ساوٴتھ پر مبنی ملوں سے صرف 6.55 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں یہ کھپت 4.761 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

برآمدات کے اعدادوشمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2014-15 کے دوران افغانستان بھیجی جانے والی کھیپ بری طرح متاثر ہوئی۔ افغانستان بھیجی جانے والی برآمدات کا حجم 21.4فی صد سکڑ کر 2.87ملین رہ گیا جب کہ مالی سال 2013-14 کے دوران یہ حجم 3.65 ملین ٹن تھا۔ سمندری کے ذریعے کی جانے والی برآمدات بھی مالی سال 2014-15 کے دوران کم ہو کر 3.62 ملین ٹن رہ گئیں جب کہ مالی سال 2013-14 کے دوران یہ برآمدات 3.8ملین ٹن تھیں۔

اس طرح ان برآمدات میں 4.69فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ تاہم بھارت کو کی جانے برآمدات میں 2.82 فی صد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن کا حجم مالی سال 2013-14 کے دوران677,306 ٹن سے بڑھ کر مالی سال 2014-15 کے دوران 696,417 ٹن ہو گیا۔ ریجن کے اعتبار سے نارتھ پر مبنی ملوں نے برآمدات میں 17.56 فی صد کمی ظاہر کی جب کہ ساوٴتھ پر مبنی ملوں نے 0.34 فی صد معمولی اضافہ ظاہر کیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ نارتھ کی جانب سے سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں کمی سے پالیسی سازوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان اور سمندری دونوں روٹس پر برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔ افغانستان کو کی جانے والی برآمدات ایرانی سیمنٹ کی بھرمار کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے معاشی سرگرمی سستی کا شکار رہی ہے۔

ترجمان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ افغانستان کی منڈی دوبارہ جیتنے میں مقامی مینوفیکچررز کو فریٹ میں رعایت دیتے ہوئے ان کی مدد کرے تاکہ تو انتہائی رعایت یافتہ ایرانی سیمنٹ سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ بھارتی حکام کی جانب سے لاگو کردہ نان ٹیرف رکاوٹیں ہیں۔ترجمان نے وفاقی بجٹ 2015-16 کے بعد پیداواری لاگت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ درآمدی کوئلے پر ڈیوٹی میں اضافے، جی آئی ڈی سی کے اطلاق اور بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے عید کے بعد سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2015-16 کے اعلان کے نتیجے میں، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے رابطہ کرتے ہوئے ان مسائل کی نشان دہی کی تھی جو صنعت کو متاثر کر رہے ہیں اور ایسوسی ایشن امید کرتی ہے کہ حکومت ملک کے وسیع تر مفاد میں ہماری تجاویز پر کوئی مثبت رد عمل ظاہر کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز