ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

پیر 13 اکتوبر 2025 20:19

ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ، جوکہ اس وقت ٹیکس سال 2025 کے لیے 15 اکتوبر 2025 مقرر ہے ،کو 31 اکتوبر 2025 تک بڑھا دیا جائے۔عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ ایف بی آر کے چیئرمین، راشد محمود لنگڑیال کو لکھے گئے ایک خط میں ایف پی سی سی آئی نے ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔

ان چیلنجز میں اہم مالیاتی دستاویزات کے حصول میں تاخیر، ایف بی آر کے پورٹل پر تکنیکی مسائل اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سسٹمز کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مشکلات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر فوری اقدامات کری؛ تاکہ ،ان مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ان کے قانونی فرائض پورے کرنے ، ذہنی دباؤ سے بچانے اور سہولت دینے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع نہایت ضروری ہے۔سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے واضح کیاکہ بہت سے ٹیکس دہندگان ضروری مالیاتی ریکارڈ جمع کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، جس کی بڑی وجہ ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کی سست رفتاری اور بار بار پیش آنے والے تکنیکی مسائل ہیں، جو ریٹرنز جمع کروانے کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرنے اس موقع پر کہا کہ کاروباری ادارے اپنے ERP سسٹمز کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں؛ جس کی وجہ سے ٹیکس کمپلائنس میں تاخیر ہو رہی ہے۔ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم 31 اکتوبر 2025 تک توسیع دے دی جائی؛ تاکہ، ٹیکس دہندگان کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ْلاہور چیمبر کا بھارت نوازی دہشتگردی کیخلاف پاک افواج کے بروقت ،مؤثر ردعمل کو خراج تحسین

ْلاہور چیمبر کا بھارت نوازی دہشتگردی کیخلاف پاک افواج کے بروقت ،مؤثر ردعمل کو خراج تحسین

فیصل بینک اور پیشنٹس ایڈ فانڈیشن کا مشترکہ اقدام: بائیک اے کاز ریس کے ذریعے بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین ..

فیصل بینک اور پیشنٹس ایڈ فانڈیشن کا مشترکہ اقدام: بائیک اے کاز ریس کے ذریعے بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین ..

موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی

موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی

سہ ماہی تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 9.37 ارب ڈالر ہو گیا ہے،میاں زاہدحسین

سہ ماہی تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 9.37 ارب ڈالر ہو گیا ہے،میاں زاہدحسین

فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کے حل کےلئے  کوششیں کی جائیں گی، فاروق یوسف ..

فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کے حل کےلئے کوششیں کی جائیں گی، فاروق یوسف ..

ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ

ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ

ملک میں فی تولہ سونا 5500 روپے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں فی تولہ سونا 5500 روپے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں  پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 17 فیصد ..

یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 17 فیصد ..

پاکستان کی 600 کمپنیوں کا جنرل ایڈمنسٹریشن  کسٹمز چین میں رجسٹر ڈ ہو نا خوش آئند ہے،  محمد شفیق ا لر حمن ..

پاکستان کی 600 کمپنیوں کا جنرل ایڈمنسٹریشن کسٹمز چین میں رجسٹر ڈ ہو نا خوش آئند ہے، محمد شفیق ا لر حمن ..

ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 36فیصد اضافہ ..

ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 36فیصد اضافہ ..

ہیلیون پاکستان  کا  سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع  پیدا کرنے میں اہم کردار ہے، ایس آئی ایف  سی کی معاونت ..

ہیلیون پاکستان کا سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت ..