حیدرآبادچیمبر اور جملہ انجمن تاجران کے عہدیداروں کی طرف سے بینک ٹرانزیکشن پر 0.6فیصد ایڈوانس ٹیکس کی کٹو تی پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 7 جولائی 2015 21:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جملہ انجمن تاجران حیدرآباد کے عہدیداروں کی طرف سے بینک ٹرانزیکشن پر حکومت کی جانب سے 0.6فیصد ایڈوانس ٹیکس کی کٹو تی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ضیا ء الدین ، انجمن تاجران حیدرآباد کے صدر سلیم حسین وہرا ،انجمن تاجران سٹی کلا تھ مارکیٹ کے صدریوسف میمن ، مسلم کلاتھ مرچنٹ یونین کے صدر حاجی محمد شریف ، گرین ، سیڈ ، آئل اینڈ جنرل مرچنٹ ایسو سی ایشن کے چیئر مین محمد اعظم چوہان ، الیکٹرانک ڈیلرز ایسو سی ایشن کے اکرام الدین گڈو،انجمن تاجران قاسم آباد کے سینئر نائب صدرنہال چند، انجمن تاجران کے عہدیداروں عبد الوحید شیخ ، محمد طار ق شیخ ، محمد ارشد ، سلیم شیخ ، غا زی صلاح الدین ، مشتاق مجید ، محمد وسیم ، نصیر سوداگر، حاجی رفیق قریشی ، حاجی رفیق قادری ، نور الدین نوری ، شاہد شیخ ، نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بینک ٹرانزیکشن پر 0.6ایڈوانس ٹیکس کو ملک بھر کی تاجر برادری مسترد کر تی ہے اور حیدرآباد چیمبر ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کے ساتھ ہے ، 0.6فیصد ایڈوانس ٹیکس ایک ظالمانہ ٹیکس ہے ، جس سے ملک کی معیشت متاثر ہو گی ، بینک ٹرانزیکشن پر بھا ری ٹیکس کی کٹو تی سے ہنڈی کے ناجائز کاروبار کو فروغ ملے گا ۔

بیرون ملک پاکستانی بینکوں کے ذریعے اربوں روپے کی ترسیل ہنڈی کے ذریعے کرنے پر مجبور ہوں گے اور قومی خزانے کو بھا ری نقصان کے خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ تاجر برادری چاہتی ہے کہ وفاقی حکومت معاملہ فو ری حل کرے کیونکہ بینک ٹرانزیکشن پر متعلقہ بینک اس بات کی جانچ کئے بغیر کہ کسٹمر ٹیکس فائلر ہے یا نان ٹیکس فائلر ہے کیونکہ بینکوں کے پاس FBRکا ڈیٹا موجود نہیں ہوتا اور نہ ہی FBRکے پاس ڈیٹا مکمل ہے ، ایسی صورت میں نان فائلر پر لاگوہونے والے ٹیکس سے ٹیکس فائلر بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بینکنگ ٹرانزیکشن کاروباری لوگوں کی ہی نہیں ہو تی بلکہ بیواؤں ، پینشنرز اور معاشرے کے غریب لوگوں کی بھی ہو تی ہے ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تجویز کرتی ہے کہ اس طر ح کے غیر فطری ٹیکس لگانے سے بہتر ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھا یا جائے ، نان ٹیکس فائلر کو مزید وقت دیا جائے کہ وہ اپنے ریٹرن فائل کر سکیں اور حکومت 0.6فیصد بینکنگ ٹرانزیکشن پر عائد ایڈوانس ٹیکس فو ری واپس لے بصورت دیگر تاجر برادری بینک ٹرانزیکشن قانون کے خلاف بھر پو ر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز