کراچی، تمام علاقوں میں پانی کی مساویانہ و منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات قبل ازوقت مکمل کئے جائیں ،سید ہاشم رضا زیدی

ہفتہ 11 جولائی 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور خصوصاً عید الفطر کے موقع پر شہر کے تمام علاقوں میں پانی کی مساویانہ و منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات قبل ازوقت مکمل کرلئے جائیں ۔اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز ، تمام چیف انجینئرز،سپر نٹنڈنگ انجینئرزاور ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری عشرہ عیدالفطر کے حوالے سے انتظامات خاص طور پر ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ ،طاق راتوں اور عیدالفطر کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ،حب ڈیم سے پانی کی کافی حد تک فراہمی سے فراہمی آب میں بہتری ہو نی چاہئے لہٰذا ایسی مناسب حکمت عملی وضع کی جائے کہ شہر کے تمام علاقوں میں پانی فراہم کیاجاسکے ،انہوں نے کہا کہ فراہمی آب کا شیڈول تمام چیف انجینئرز باہمی مشاورت سے بنائیں اور کوشش کی جائے کہ رمضان المبارک کی ان بابرکت راتوں کے دوران کسی بھی علاقہ میں پانی کی عدم فراہمی کی شکایات موصول نہ ہوں،انہوں نے کہا کہ کے۔

(جاری ہے)

بجلی کے اچانک شٹ ڈاؤن سے پانی کی قلت کے دوران بھی فراہمی ونکاسی آب کے نظام کو تسلسل سے چلانا ہے تاکہ لوگوں کو عبادات کے دوران پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے ،اس لئے کہ یہ ہمارے فرائض منصبی کا حصہ ہے لہذا ہمیں جذبہ خدمت سے سرشار ہوکر کام کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام چیف انجینئرز منتخب نمائندوں کے ساتھ بھی رابطہ میں اور فیلڈ میں موجود رہیں ، ہمیں اپنی اچھی کارکردگی اور طرز عمل سے ثابت کرنا ہے کہ واٹر بورڈ اپنی ذمہ داریاں پوری کررہاہے ،انہوں نے کہا کہ اس دوران شہر کے کسی بھی علاقہ میں پانی کی زیادہ قلت نہ ہو،انہوں نے تمام ضلعی چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ متحرک رہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری ،محنت او رلگن کے ساتھ انجام دیں اور اپنے ماتحت اسٹاف سے بھی کام لیں،انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی پر بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ افسران اور اسٹاف محنت ولگن سے کام کریں گے اور رمضان المبارک کے باقی ایام اور عیدالفطر پر بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..