موبی لنک نے پاکستان میں خصوصی طور پرحائرJ10متعارف کرادیا

پیر 13 جولائی 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) موبی لنک نے حائر موبائل کے تعاون سے اپنے صارفین کے لیے خصوصی طور پر انتہائی باکفایت اسمارٹ فون حائر کلاسک J10متعارف کرادیا ہے۔حائر کلاسک J10موبی لنک کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مارکیٹ میں3جی ڈیوائسز متعارف کرارہا ہے تاکہ 3جی کے استعمال کو بڑھاکرڈیجیٹل تقسیم ختم کی جا سکے۔حائر کلاسک J10صرف موبی لنک بزنس سینٹرز پر پاکستانی 3500روپے میں دستیاب ہے۔

حائر کلاسک J10کے ساتھ800روپے کے مفت بیلنس اور فیس بک، ٹوئٹر اور وھاٹس ایپ کے چارمہینے تک غیر محدود استعمال جیسی دودلکش پیشکشوں کے ساتھ دستیاب ہے۔تعارفی تقریب کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف ڈیٹا جناب عامر منظور نے کہا کہ’’پاکستان میں 3جی کے تعارف نے نہایت دلکش اور جدید ہینڈ سیٹس کے لیے بھی راستے کھول دئیے ہیں اور حائر کے ساتھ یہ خصوصی تعاون موبی لنک کے موجودہ 3جی ڈیوائس پورٹ فولیو کی مارکیٹ میں بہت اضافہ کرے گا۔

(جاری ہے)

حائر کلاسک J10 کسٹمر کو اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ موبی لنک کی زبردست 3جی وائس اور ڈیٹا سروس کا اپنے اب تک کے انتہائی باکفایت 3جی فون پر مزالے سکیں۔حائر موبائل کے سی ای اوجناب ذیشان قریشی نے کہا’’حائر موبائل کا مقصدپاکستان میں عام لوگوں کے لیے انتہائی باکفایت 3جی فون متعارف کرانا ہے تاکہ انہیں بھی اپنی زندگی اور کمیونٹیزمیں تبدیلی لانے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔

ہمارا حائر کلاسک J10ایک3جی فون ہے جس میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جن کی کسی بھی اعلیٰ قسم کے 3جی فون میں توقع کی جاتی ہے۔‘‘موبی لنک کے ساتھ اپنی شراکت کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ’’موبی لنک کے ساتھ حائر کلاسک J10 کی ڈسٹری بیوشن کے لیے ہماری شراکت کے فیصلہ پر زیادہ سوچ بچار کی ضرورت نہیں تھی۔ حائرموبائل کا مشن جدت اور ٹیکنالوجی تک رسائی پیدا کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ موبی لنک جس کے سبسکرائبرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، تیز ترین 3جی، باکفایت ڈیٹا پیکیجز اور فرنچائز کا ایک وسیع نیٹ ورک جو پوری طرح سے آراستہ ہے، حائر کلاسک J10 کو ایک جانا پہچانا نام بنا دیں گے۔

‘‘حائر کلاسک J10 میں وہ تمام خصوصیات پا ئی جاتی ہیں جن کی کسی بھی 3جی اسمارٹ فون سے توقع کی جاتی ہیں لیکن قیمت میں نہایت باکفایت ہے۔ حائر موبائل کی جانب سے 18 ماہ کی بے مثل وارنٹی کے ساتھ اس میں ایک طاقتور1450mAHبیٹری، ڈوئل کیمرا اور3جی رابطہ سازی، حائر کلاسک J10 پہلی مرتبہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ایک جست تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ کے تجربہ کے لیے بہت زبردست ترغیب کا باعث بنے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی