ایم سی بی کا سرور ایپلی کیشن اوریکل ویب لوجک سرور کا انتخاب

منگل 28 جولائی 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ایم سی بی بینک نے مرکزی بینکنگ آپریشنز پلیٹ فارم کو مربوط بنانے اور 1200 سے زائد برانچز کے نیٹ کی استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے کلاؤڈ اور روایتی انوائرمنٹ کیلئے دنیا کی نمبر ایک سرور ایپلی کیشن اوریکل ویب لوجک سرور کا انتخاب کیا ہے ۔ اس کے ذریعے بینک کو اخراجات، رسک اور دیگر اضافی آپریشن کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایم سی بی بینک کو اپنی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات اور مستقبل کے امور کو جدید ترین بنانے اور ڈیٹا کے تحفظ ، تصدیق اور دیگر معاملات میں سیکورٹی کو موثر ترین بنانا تھا۔ایم سی بی بینک نے اس مقصد کے لیے اوریکل ویب لوجک سرور سوئیٹ 12c کا انتخاب کیا جو موثر اور جامع ترین آئی ڈینٹیٹی مینجمنٹ سلوشن ہے جس میں دیگر سلوشنز جیسے اوریکل ایکسس مینجمنٹ سوئیٹ، اوریکل ڈائریکٹری سروسز، اوریکل آئیڈینٹیٹی گورننس سوئیٹ، آئیڈنٹیٹی منیجر کینیکٹر اور مینجمنٹ پیک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امتیاز محمود ، سی آئی او ، ایم سی بی بینک نے کہا کہ ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی بینکنگ خدمات کیلئے ایک قابل بھروسہ، تیز ترین اور فوری خدمات کی فراہمی کیلئے ایپلی کیشن پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو ہماری انفارمیشن سیکورٹی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو بھی پورا کر سکے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ معلومات تک ہمارے صارفین کی بہتر اور محفوظ رسائی ہو۔

اوریکل ویب لوجک سرور اور سیکورٹی سلوشن ہماری ان ضروریات کو پوری کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ امور کو سادہ بنانے اور آئندہ کی کاروباری ضروریات کو بھی پوری کریں گے۔ سیکورٹی سلوشن سے ہمیں صارفین کی شناخت کے انتظامی امور میں بھی مدد ملے گی اور بینک صارفین کو بہترین موثر انداز سے خدمات فراہم کرسکے گا۔ریجنل منیجنگ ڈائریکٹر، اوریکل پاکستان اور SAGE-W، احسن جاوید نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اوریکل کے بہترین سلوشن ایم سی بی بینک کے مرکزی طور پر منظم آرکیٹکچر، کاروباری مقاصد اور مرکزی بینکنگ پلیٹ فارم کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

اوریکل ویب لوجک سوئیٹ بہترین کارکردگی مہیا کرتا ہے جبکہ اس کی اضافی خصوصیات دیگر امور اور ان کے انتظام کو آسان بناتی ہیں اور صارفین کو خدمات کی فراہمی کو تیز تر کرتی ہیں۔ اوریکل آئیڈینٹیٹی مینجمنٹ سلوشن سے بینک کو صارفین کی شناخت کے تمام امور کو موثر انداز سے انجام دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اندرونی اور ریگولیٹری سیکورٹی کی پابندی اور آپریشنل اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو کسی بھی مالیاتی ادارے کیلئے ضروری ہے۔

ان خوبیوں کے باعث بینک کو دیگر اداروں کے مقابلے میں سبقت حاصل ہوگی۔ اوریکل ویب لوجک سوئیٹ سے ایم سی بی بینک اپنی مرکزی بینکنگ ایپلی کیشن اور آن لائن بینکنگ خدمات مزیدبہتر بناسکے گا۔ اس وقت بینک روزانہ چار لاکھ سے زائد ریٹیل اور کاروباری بینکنگ ٹرانزیکشن کررہا ہے جبکہ توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اس تعداد میں اضافہ ہوجائے گا اور یہ تقریباً دس لاکھ ٹرانزیکشن روزانہ ہوجائیں گی۔ `

Browse Latest Business News in Urdu

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار