برآمدات گزشتہ سال سے مسلسل َگر رہی ہیں تاحال کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے،خرم سعید

منگل 28 جولائی 2015 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) بزنس مین پینل کے مرکزی رہنما اورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرخرم سعیدنے کہا ہے کہ برآمدات گزشتہ سال سے مسلسل َگر رہی ہیں مگر تاحال کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے جو سرکاری ایکسپورٹ مینیجرز کی اہلیت کا پتہ دیتی ہیں۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے بعد 2ارب ڈالر برآمدات بڑھنے کی توقع تھی لیکن برآمدات میں 1.5 ارب ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے اسطرح دراصل3.5 ارب ڈالرکی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے برآمدکنندگان میں مایوسی بڑھ گئی ہے جس نے ملک سے سرمائے کا فرار بڑھا دیاہے ۔

برآمدات گرنے سے ادائیگیوں کا توازن خراب اور غربت وبے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔خرم سعید نے کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ اداروں میں مخلص، محنتی ، قابل اور پروفیشنل افراد کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپورٹ کا ادارہ اپنی ناکامی کا ملبہ توانائی بحران،ریفنڈمیں تاخیر اورلاء اینڈآڈر پر ڈال کر بری الزمہ ہو جاتا ہے مگر یہ بتانے کو تیار نہیں کہ گوداموں میں پڑی سڑتی ہوئی لاکھوں ٹن گندم ، چاو ل اور فروٹ کیوں برآمد نہیں کیا جا سکا اور اسکا توانائی بحران سے کیا تعلق ہے۔

مزیدبرآ ں توانائی بحران ،ریفنڈ اور لاء ان آڈر کے مسئلے ملک کوکئی سال سے درپیش ہیں انہی چیلنجزکے ساتھ ایکسپور ٹ بڑھانے کے دعوے کر کے عہدے حاصل کرنے والے اب انہی مسائل کو مورد الزام ٹہرا کر ایکسپورٹ بڑھانے سے قاصر ہیں ۔حکومت دیہی اور شہری معیشت کو تباہ کرنے والے ان نااہل عناصر کا سخت محاسبہ کرے کیونکہ اس وقت کوئی متعلقہ اہلکار برآمدکنندگان کے مسائل حل کرناتو کجا سننے کو بھی تیار نہیں ۔سرکاری ایکسپورٹ کے ادارے کاروباری سیاست کے اکھاڑے بن چکے ہیں جنکی ساکھ تباہ کر دی گئی ہے۔ان اداروں میں میرٹ پر تعیناتی تک صورتحال میں بہتری اور کشکول ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز