سام سنگ الیکٹرانکس نے دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 30 جولائی 2015 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے 30 جون 2015 کو ختم ہو نیوالی دوسری سہ ماہی کیلئے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس سہ ماہی کیلئے سام سنگ کی آمدنی 48.54 ٹریلین جنوبی کورین وون (KRW ) رہی جوسہ ماہی بہ سہ ماہی تین فیصد اضافہ کوظاہرکرتی ہے۔ دوسری سہ ماہی کیلئے 900 وون کے اضافہ سے آپریٹنگ منافع 6.9 ٹریلین وون رہا۔

سہ ماہی کی بنیاد پر آمدنی میں مجموعی بہتری کی وجہ سیمی کنڈکٹر اورکنزیومر الیکٹرانکس (سی ای) کی مستحکم سیلز تھیں۔ گیلکسی S6 کے آغازکے باوجود ،موبائل مصنوعات کی آمدنی میں معمولی اضافہ ہواجس کی بڑی وجہ سمارٹ فونزکی کم شپمنٹس بتائی گئی ہے ۔ 2015 کی دوسری سہ ماہی کیلئے بشمول سیمی کنڈکٹرسیلزکے 3.2 ٹریلین وون اور ڈسپلے پینل سیگمنٹ کے 1.1ٹریلین وون کے سا تھ کیپٹل اخراجات (CAPEX) 5.9 ٹریلین وون رہیں۔

(جاری ہے)

2015 کی پہلی ششماہی کیلئے مجموعی طور کیپٹل اخراجات، 13.2 ٹریلین وون تھیں جو تقریبا 30 فیصد سال بہ سال اضافہ ہے۔دوسری جانب ڈیوائس سلوشنز ڈویژن نے قبل ازٹیکس آمدنی 17.87 ٹریلین وون اور سہ ماہی آپریٹنگ منافع 3.87 ٹریلین وون پوسٹ کیا ہے۔ دریں اثنا اسمارٹ فون کمپوننٹس کی سیلزمیں اضافہ اور جدید ترین LSI مصنوعات کی زبردست مانگ کی وجہ سے S.LSI کی سہ ماہی بہ سہ ماہی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ۔

ڈسپلے پینل سیگمنٹ کی بعدازٹیکس (کانسولیڈیٹڈ)آمدنی 6.62 ٹریلین وون اور سہ ماہی آپریٹنگ منافع 540 بلین وون ، IM ڈویژن کی بعدازٹیکس آمدنی 26.06 ٹریلین وون اور سہ ماہی آپریٹنگ منافع 2.76 ٹریلین وون جبکہ کنزیومر الیکٹرانکس ڈویژن کانسولیڈیٹڈ ریونیو 11.20 ٹریلین اور سہ ماہی آپریٹنگ منافع 210 بلین وون رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی