جدید تربیت اور ڈیمانڈ بیسڈ سلیبس متعارف کروانے سے بیرون ملک صوبائی لیبرایکسپورٹ میں 10فیصداضافہ ہوا ‘ راجہ اشفاق سرور

منگل 4 اگست 2015 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ورک فورس کی جدید خطوط پر تربیت اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے اداروں کے سلیبس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے نتیجے میں خلیجی ممالک میں صوبے کی لیبر ایکسپورٹ میں 10فیصد اضافہ ہوگیا ہے،یواے ای کی آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے صوبہ پنجاب سے اپنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہنرمند افراد کی ڈیمانڈ کی ہے جسے جلد ازجلد پورا کرنے کیلئے روڈمیپ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات لیبر ایکسپورٹ کیلئے وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قائم کردہ سٹیرنگ کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری لیبر عشرت علی،سی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ علی سرفراز،رکن صوبائی اسمبلی سائرہ افتخار،ایم ڈی پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ماجد نصیر،اوورسیز ایمپلائیمنٹ سیل ٹیوٹاکے کرنل (ر) عامر حسن،ڈائریکٹر ایچ ار گلوبل سید فخر احمد ودیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیاکہ متحدہ عرب امارات کی آئل اینڈ گیس کمپنیوں سے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے سی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ علی سرفراز کی قیادت میں ٹیکنیکل ایکسپرٹس پر مشتمل ایک وفد جلد ہی یو اے ای کادورہ کرے گا جس کیلئے حکومت پنجاب کے ٹیکنیکل تربیتی اداروں کے وفود اوجی ڈی سی کا دورہ کرکے آئل اینڈ گیس کے شعبے میں فراہم کی جانے والی تربیت اور سلیبس سے آگاہی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ایمبیسی سے رابطہ کیا جا رہا ہے

جبکہ خلیجی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کو پری ذینٹیشن دینے کیلئے صوبہ پنجاب میں دی جانے والی تربیت، فنڈنگ، میکنزم اور دیگرامور بارے بروشرز، ویڈیوز اور دیگر مواد کی تیاری اگلے ایک ہفتے میں مکمل کر لی جائے گی۔وزیر محنت نے کہاکہ کان کنی کے شعبے میں صوبہ پنجاب کے 3ٹریننگ سکول پہلے ہی تربیت فراہم کر رہے ہیں جن کے تجربات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے تربیتی اداروں میں ان ممالک کی ڈیمانڈ کے مطابق فنون وہنر کی جدیدتربیت کے لئے موٴثر میکنزم تیار کیا جارہا ہے تاکہ بیرون ملک کام کرنے والے ہنر مند نوجوانوں کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بیرون ممالک کی ڈیمانڈ کے مطابق صوبہ پنجاب کے تربیتی اداروں میں موجودخلا دور کرنے ،استعداد کار میں اضافہ اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے مختصر ،درمیانی اور طویل المدتی حکمت عملی کے تحت جدید مشینری اور آلات کی فراہمی، ریفریشر کورسز،نئے کریکلم کی تشکیل،اوورسیز آفس کے قیام ،گفتگو اور رویے کے فروغ کے ذریعے ایسی ماڈل ہنر مند فورس تشکیل دی جائے گی جو نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ بنے بلکہ ملکی تشخص کو بیرون ملک بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار