یوریا بیگ پر قیمتوں کی واضح چھپائی کر رہے ہیں‘فرٹیلائزرمینوفیکچررز

جمعہ 7 اگست 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء فرٹیلائزرمینوفیکچررز نے میڈیا کے بعض حصہ میں فرٹیلائزرکمپنیوں کی جانب سے یوریا بیگز پرقیمتوں کے عدم اندراج کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کھا د کی بوریوں پرقیمتیں نمایاں طور پر لکھی ہوتی ہیں ۔ فرٹیلائزر مینوفیکچررزآف پاکستان ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) کی جانب سے جمعہ کوجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 5اگست 2015کو پرنٹ میڈیا نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں بیان کیا گیا تھا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں نے یوریا کی بوریوں پر قیمتوں کی چھپائی کے مطالبہ کو قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔

ایڈوائزری کونسل نے کہا ہے کہ عوام الناس کے نوٹس میں لایا جاتا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچررز کی طرف سے شفافیت کو یقینی بنانے اور مارکیٹ میں اجارہ داری سے بچنے کیلئے ان کی تیارکردہ ہر یوریا بیگ پر قیمتوں کا اندراج واضح لکھا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹر نے بظاہر غلط سمجھا ہے اور ڈی اے پی کھاد پر بحث ومباحثہ کو آپس میں گڈمڈ کردیا ہے۔انتہائی اہم کھاد ڈی اے پی اور فاسفیٹک فرٹیلائزر پر قیمت کی چھپائی بین الاقوامی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ ، پاکستانی کرنسی کی قدر اورکھا دکے نقل و حمل اور ملک میں 50 سے زائد جغرافیائی زون کیلئے فریٹ چارچزکی وجہ سے قابل عمل نہیں ۔

ڈی اے پی اور فاسفیٹک کھادوں کے حوالے سے کھاد مینوفیکچررز اور درآمدکنندگان نے کسانوں کے مفاد کے لئے حکومت کو جی ایس ٹی میں کمی کرنے پر غور کی تجویز پیش کی ہے ۔سبسڈی اور کسانوں کی شعوروآگہی کیلئے حکومت کوپہلے ہی ایک جامع اور قابل عمل تجویز پیش کی گئی ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے کسان میں بیداری بڑھانے کیلئے، موبائل پیغام رسانی کے نظام اور پرنٹ میڈیا کے استعمال کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ FMPAC پاکستان میں زرعی شعبے کی حمایت کیلئے حکومت کے تمام اقدامات کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب