سرمایہ کاروں کے اثاثوں کا غلط استعمال کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا: ایس ای سی پی

بروکریج کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاروں کے اثاثوں کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،چئیرمین ظفر حجازی

جمعہ 7 اگست 2015 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) چئیرمین سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا اور بروکریج کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاروں کے اثاثوں کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ جمعہ کو یہاں ایس ای سی پی کی جانب سے ملک میں کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ اور ترقی کے لئے تجاویز دینے کیلئے تشکیل دئیے گئے مشاورتی گروپ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

یہ مشاورتی گروپ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو ترقی دینے ، اس میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرنے اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ظفر حجازی نے کہا کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کے سرمائے کو لوٹ کر بیرون ملک فرار ہونے والے بروکروں کو ملک واپس لانے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے قومی احتساب کے ادارے نیب کے ساتھ قریبی روابط رکھے ہوئے ہے اور ان کی وطن واپسی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مشاورتی گروپ نے ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرمائے کاروں کے فنڈز اور اثاثوں کے غیر قانونی استعمال میں ملوث کمپنیوں اور بروکریج ہاوسزکے خلاف سخت سے سخت قانونی اقدامات کئے جائیں ۔ مشاورتی گروپ نے کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تجویز کردہ سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گروپ کی جانب سے سفارش کردہ تجاویز پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے کئی اقدامات کئے ہیں اور متعلقہ ریگولیشن بھی جاری کر دئے ہیں جیسے کہ بک بلڈنگ ریگولیشن ، سرمایہ کاروں کی آگاہی کے لئے ویب پورٹل کا اجراء، بروکر کمپنیوں کے آڈیٹرز کے لئے قوائد و ضوابط اور سٹینڈرز کا اجراء اور مارجن فنانس پراڈکٹ کی ٹریڈنگ کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکورٹیز ایکٹ مجریہ 2015 کے تحت ایک مکمل جدید بروکریج رجیم نافذ کی جائے گی جس کے لئے مارکیٹ کے شراکتداروں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی بروکریج رجیم میں ایم اصلاحات کی جائیں گی کیسے کہ سپانسرز اور ڈائریکٹرز اور بروکر کمپنی کی سنئیر مینجمنٹ کے لئے معیارات شامل ہیں۔ `

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی