کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں32ارب48کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس137.96پوائنٹس کمی سے 36084.67پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 10 اگست 2015 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 36200اور 36100کی نفسیاتی حدیں سے بیک وقت گرگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں32ارب48کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.10فیصدکم جبکہ54.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس36333پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس137.96پوائنٹس کمی سے 36084.67پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں32ارب48کروڑ47لاکھ99ہزار769روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77 کھرب 84ارب29 کروڑ49 لاکھ 19 ہزار 637 روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں26کروڑ46لاکھ48ہزار750شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں2کروڑ64لاکھ97ہزار620 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ہینو پاک موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت59.97روپے اضافے سے1259.50روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت45.42روپے اضافے سے1495.42روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت70.00روپے کمی سے8500.00جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت31.67روپے کمی سے935.00روپے ہوگئی ۔

پیر کو سلک بینک کی سرگرمیاں1کروڑ94لاکھ62ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے کمی سے22پیسے جبکہ پی آئی اے سی اے کی سرگرمیاں1کروڑ58لاکھ81ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت65پیسے اضافے سے11.87روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس95.61پوائنٹس کمی سے 22336.15پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس137.95پوائنٹس کمی سے 60013.84جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس94.11پوائنٹس کمی سے 25141.86پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..