جاپان میں سینڈائی جوہری پلانٹ پھر سے فعال ہوگیا

پاور پلانٹ جمعے سے بجلی پیدا اور سپلائی کرنا شروع کر دے گا،کمپنی انتظامیہ

منگل 11 اگست 2015 17:48

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) جاپان میں فوکوشیما کے ڈائچی جوہری پلانٹ کے حادثے کے بعد سینڈائی کے جوہری پالانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق2011 میں جاپان کی تاریخ کا بدترین ایٹمی حادثہ فوکو شیما ڈائچی کے جوہری پلانٹ میں پیش آیا تھا اس کے بعد سے جاپانی عوام شدید خوف کا شکار ہے،گزشتہ روزسینڈائی پاور ری ایکٹر کے کام کی بحالی عالمی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے صبح عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

سینڈائی ایٹمی پلانٹ جنوبی جزیرے کیوشو کے فعال ساکو راجیما آتش فشاں سے قریب 50 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہے۔کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق سینڈائی کے ایک پاور پلانٹ نے منگل سے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس کمپنی نے کہا ہے کہ یہ پاور پلانٹ جمعے سے بجلی پیدا اور سپلائی کرنا شروع کر دے گا۔جاپان میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں نے عوام کی سخت مخالفت کے باوجود 25 ری ایکٹروں کو پھر سے شروع کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ یاد رہے کہ زلزلے اور سونامی کے بعد فوکوشیما ڈائچی پلانٹ میں زہریلے مادے کا اخراج شروع ہوگیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان