جرمنی اور چائنہ سے تجارت کا فروغ ضروری ہے، دونوں ممالک خطے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ تجارت میں اضافے سے معیشت مضبوط ہوگی،جرمنی میں پاکستان کے سفیر سید حسن جاوید

منگل 11 اگست 2015 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) جرمنی میں پاکستان کے سفیر سید حسن جاوید نے کہا ہے کہ جرمنی اور چائنہ سے تجارت کا فروغ ضروری ہے، دونوں ممالک خطے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ تجارت میں اضافے سے معیشت مضبوط ہوگی۔پاک چائنا کلب کے سرپرست اعلیٰ اور الکرم ٹاول انڈسٹریز کے چیئرمین مہتاب الدین چاؤلہ کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر جرمنی میں پاکستان کے سفیر سید حسن جاوید اور چائنہ کے قونصل جنرل ایم اے ماؤیوکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید حسن جاوید نے کہا کہ جرمنی اور چائنہ سے تجارت کا فروغ ضروری ہے دونوں ممالک خطے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ تجارت میں اضافے سے معیشت مضبوط ہوگی۔ چین کے قونصل جنرل ایم اے ماؤیو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ترجیحات میں شامل ہے۔ مہتاب الدین چاؤلہ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جرمنی اور چین کے سرمایہ کار اور تاجر پاور، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں انویسٹمنٹ کریں۔ کلب کے صدر جاوید رشید اصغر آرائیں نے کہا کہ پاکستان کی مقامی صنعت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نسبتاً مناسب ٹیرف فراہم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ٹیرف میں کمی ناگزیر ہے۔ سینئر نائب صدر ریحان الدین چاؤلہ نے کہا کہ جرمنی اور چائنہ کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے سے نئی تجارتی راہیں ہموار ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو نمائشوں کی ترویج سے بھی سرمایہ کاری اور تجارت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل کلب خالد اقبال خان ، رکن مینجنگ کمیٹی محمد امین غازیانی، کلب کے پیٹرن ڈاکٹر محمد سلیمان اوتھو ، طارق خان و دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان