نتھیاگلی : سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی کارپوریشن کو منتقلی کے بعد آمدن کا سلسلہ شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 12 اگست 2015 17:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے گلیات کے مقام پر 17 مزید سرکاری ریسٹ ہاؤسز ٹورازم کارپوریشن کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے نتھیاگلی کے ریسٹ ہاؤسز کی ٹورازم کارپوریشن کو منتقلی کے فیصلہ کے بعد ان ریسٹ ہاؤسز سے آمدن کا آغاز ہو گیا ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاحوں کی کثیر تعداد نے ان ریسٹ ہاؤسز کا رخ کیا اور حکومتی فیصلہ کو سراہا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر موجو د مزید سرکاری ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلہ میں نتھیاگلی میں 29 سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں سے 12 ریسٹ ہاؤسز جولائی کے دوسرے ہفتہ میں ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کو منتقل کئے گئے جنہیں ضروری مرمت اور تزہین و آرائش کے بعد قابل رہائش بناکر جولائی کے تیسرے ہفتہ میں کھولا گیا۔

(جاری ہے)

ٹوررازم کارپوریشن کے اس اقدام سے سیاحوں کی کثیر تعداد ان ریسٹ ہاؤسز میں رہائش پذیر ہوئی اور حکومتی اقدامات اور سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ان سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام الناس اور سیاحوں کیلئے کھولا گیا ہے جوعوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، تقریباً 100 کے قریب ان سیاحتی مقامات پر واقع سرکاری ریسٹ ہاؤسز پر حکومتی خزانہ سے سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے تھے اور یہ ریسٹ ہاؤسز خسارے میں چلائے جا رہے تھے تاہم حکومت کے اس فیصلہ کے بعد ایک جانب صوبائی حکومت پر اخراجات کا بوجھ ختم ہوا ہے تو دوسری جانب سالانہ آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..