سام سنگ نے 256GB,3D V-NAND فلیش میموری کی پیداوار شروع کردی

بدھ 12 اگست 2015 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے انڈسٹری کی سب سے پہلی 256GB، 3D V-NAND فلیش میموری کی وسیع پیمانے پرپیداوارشروع کردی جوسالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز(SSDs) میں استعمال کیلئے3-bit کے کثیرالسطح سیل (ایم ایل سی)کی 48 تہوں پرمشتمل ہے۔سام سنگ الیکٹرانکس میموری بزنس کے صدرYoung-Hyun Jun کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیسری نسل کی V-NAND فلیش میموری کے تعارف کے ساتھ ہی، اب ہم جدید میموری سلوشنز، حتی کہ اعلی ترین صلاحیت کے ساتھ بہترشدہ کارکردگی پرمبنی توانائی کے استعمال اور مینوفیکچرنگ پیداوار فراہم کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سام سنگ وی نینڈکی بہترین خصوصیات سے مکمل استعفادہ کیلئے ہم کنزیومرمنڈی ، انٹرپرائز اور ڈیٹا سینٹر مارکیٹ کے شعبوں میں اپنی پریمیم سطح کے کاروبار کو وسعت دیں گے اوراس دوران ہم سٹریٹجک SSD کی مضبوطی پرخصوصی توجہ مرکوزرکھیں گے۔

(جاری ہے)

سام سنگ کی نئی 256Gb 3D V-NAND فلیش میموری روایتی 128GB نینڈ فلیش چپس کی کثافت کودہری کرتی ہے ۔مزیدبرآں صرف ایک ڈائی پریہ 32 گیگا بائٹس (256 جی بی) میموری اسٹوریج کو فعال بنادیتی ہے۔

نئی چپ سام سنگ کی موجودہ SSD لائن اپ کی صلاحیت کو دگنا اور ملٹی ٹیرا بائٹ SSDs کیلئے ایک مثالی سلوشن فراہم کرے گی ۔نئی وی نینڈ چپ میں ہر سیل یکساں طریقے سے 3D چارج ٹریپ فلیش (سی ٹی ایف) سٹرکچر کا استعمال کرتا ہے جس میں 48 منزلہ ماس کی تشکیل کیلئے سیل ایریز عموداً سجا ئے گئے ہیں اور ان کو arrays میں موجود تقریبا 1.8 ارب چینل سوراخوں کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔مجموی طورپر ہرچپ 85.3 ارب سے زائد سیلز پر مشتمل ہے ۔ہرایک سیل 3 بٹس محفوظ کر سکتا ہے ۔آسان الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک چپ پر 256GB سٹوریج ڈیٹا انگلی کی نوک سے زیادہ بڑا نہیں ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی