نیشنل فو ڈزنے SAP کو ریپڈکمپیوٹ کے کلاؤڈ پرمنتقل کردیا

بدھ 12 اگست 2015 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)نیشنل فوڈز لمیٹڈ اور سائبرنیٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈویژن -ریپڈکمپیوٹ نے فرسٹ کور ERP SAP لینڈ سکیپ ہوسٹنگ کی RapidCompute IAAS کلاؤڈ پرکامیاب منتقلی کا اعلان کیا ہے۔اب نیشنل فوڈزاپنے کلاؤڈپرڈیزاسٹرریکوری سمیت پورے SAP لینڈ سکیپ کی میزبانی کیلئے ریپڈکمپوٹ پر انحصار کرے گا اور اس کی تنصیب کو پاکستان میں مختلف کلاؤڈ سائٹس تک وسعت دے گا۔

اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے گزشتہ روز یہاں کراچی میں RapidCompute کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے نیشنل فوڈز کے سی ای او ابرار حسن، سائبرنیٹ کے چیف ایگزیکٹیو دانش لاکھانی ، ریپڈکمپیوٹ کے جنرل منیجر سید ذیشان علی اوردیگر نے خطاب کیا ۔ابرارحسن نے شرکاء سے خطاب میں کلاؤڈ پر کامیاب منتقلی پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ Cybernet اور RapidCompute کے ساتھ ہمارا تجربہ بہت مثبت رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل فوڈز اپنے کاروبارکی توسیع اور مسلسل ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ انحصارکرتاہے اور Cybernet جیسے شراکت دارہماری کامیابی کیلئے ناگزیر ہیں۔Cybernet کے چیف ایگزیکٹیو دانش لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے FMCG کی حیثیت سے نیشنل فوڈزکا اعتماد حاصل کرنے پربہت خوش ہیں جو کلاؤڈ پر ا پنے پروڈکشن SAP لینڈ سکیپ کی میزبانی کررہا ہے ۔

انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ یہ تعاون مستقبل کیلئے ایک مثال قائم کرے گا اور دیگر تنظیموں کوبھی اپنے SAP اور دیگر ERP ضروریات کیلئے کلاؤڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گا۔نیشنل فوڈز کے جنرل مینیجر سید ذیشان علی کاکہنا تھا کہ MPLS کنیکٹوٹی فراہم کنندہ کے طور ہمارے Cybernet کیساتھ دیرینہ روابط ہیں۔ RapidCompute کے تعاون سے ہم کلاؤڈ پراپنے مشن کے بنیادی ورک لوڈ کو منتقل کرنے اور اپنے صارفین کیلئے سیکورٹی اور بھروسے میں اضافہ کے قابل ہوئے ہیں۔ RapidCompute ، پنجاب اور سندھ میں 3 ڈیٹا سینٹرز کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا کلاؤڈ آپریٹر ہے۔یہ آئی ایس او 27001:2013 سندیافتہ ہے اور 2012 سے پاکستان میں FMCGs، بینکوں، ایس ایم ایز اور دیگر تنظیموں کیلئے مشن کا اہم ورک لوڈ چلاتا آرہاہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز