ملاوٹ کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مہم جارہی رہے گی کمشنر کراچی

ناجائز منافع خور رعایت کے مستحق نہیں،صارفین شکایات درج کریں ،شعیب صدیقی کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 13 اگست 2015 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملاوٹ کرنے والوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جارہی ہے اور وقت کے ساتھ اسے زیادہ مربوط ،منظم اور سخت بنایا جا رہا ہے۔وہ ہیلپ لائن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت ملاوٹ کی روک تھام اور قیمتوں کو کنٹرول کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ۔

وزیر اعلی سندھ کی خصو صی ہدایات ہیں کہ لوگوں کو اشیا کی قیمت کے ضمن میں ریلیف فراہم کیا جائے اور ملاوٹ کی روک تھام کی جائے۔ انتظامیہ اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوششوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے صارفین کے تعاون کی بہت ضرورت ہے تاکہ وہ ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کرنے وا لوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف شکایات اور مجسٹریٹس کی عدالتوں میں ان کے خلا ف مقدمات درج کرائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صارفین کو اپنے حقوق کا ادراک کر ناچاہئے ۔انھیں اپنے حقو ق کے حصول کے لئے خود کھڑا ہو نا چاہئے ۔اس سے انتظامیہ کو ملاوٹ کی روک تھام اور ناجا ئز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں مددملے گی۔انھوں نے کہا کہ ادرک میں ملاوٹ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ تیزاب کے ٹینک توڑ دئے گئے ہیں ادر ک میں تیزاب ملانے والے تاجروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا انتظامیہ کی یہ مہم بھر پور طور پر جاری رہے گی اور اسے موثر بنایا جا ئے گا۔انھوں نے کہا کہ ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کر نے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو قانون پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلا ف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ملاوٹ اور مہنگائی کے مر تکب دکانداروں کو جیل بھیجا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ خود گاہے بہ گاہے اجلا س منعقد کر تے ہیں اور ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انسانی صحت کا کوئی مداوا ممکن نہیں ۔انھوں نے واضح ہدایا ت دی ہیں کہ ملاوٹ میں ملوث دکاندار انسانی صحت کو نقصان پہچا رہے ہیں ان کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے ۔انھوں نے کہا کہ قانون کا خوف پیدا کرنے کے لئے قوانین پر سخت عملد رآمد ضروری ہے۔ہیلپ لائن ٹرسٹ کے بانی حمید میکر اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے ہیلپ لائن ٹرسٹ کی جانب سے ملاوٹ کے خلاف کام کرنے والے اداروں اور تنظیمون کے نمائندوں میں اسناد تقسیم کیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز