پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم پیش رفت، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی علاقائی اہمیت میں اضافہ

بدھ 3 جون 2026 13:43

پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم پیش رفت، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی علاقائی اہمیت میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) خلیجی خطے میں جاری کشیدگی اور بحری تجارتی راستوں میں درپیش رکاوٹوں کے تناظر میں پاکستان کی بندرگاہیں بین الاقوامی تجارت اور ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں کے لیے اہم متبادل کے طور پر ابھر رہی ہیں، کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو پاکستان کی بڑھتی علاقائی اہمیت کا مظہر ہے۔

بین الاقوامی میڈیا ادارے عرب نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ نئے ٹرانس شپمنٹ کارگو زکی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کئی بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان آنے والا یہ کارگو ملکی بندرگاہوں پر سنبھالا جائے گا جن میں سے دو جہاز پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ تیسرا جہاز جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہچیسن پورٹس کا ٹرمینل تقریباً 4 ہزار نئے ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز ہینڈل کرے گا جس کے بعد مارچ 2027 تک مجموعی حجم 14 ہزار 300 کنٹینرز سے تجاوز کر جائے گا۔

یہ پیش رفت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی شپنگ کمپنیاں خطے میں درپیش چیلنجز کے باعث پاکستان کی بندرگاہوں کو متبادل اور قابلِ اعتماد تجارتی مراکز کے طور پر اختیار کر رہی ہیں۔میری ٹائم حکام کے مطابق خلیجی بحران کے اثرات کے نتیجے میں نہ صرف کراچی بلکہ گوادر پورٹ کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا تناسب 20 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو اس کی بڑھتی افادیت اور صلاحیت کا ثبوت ہے۔

گوادر پورٹ کو مزید مسابقتی اور پرکشش بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف مراعات بھی متعارف کرائی گئی ہیں، ان میں برتھنگ فیس میں 25 فیصد، بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کارگو چارجز میں 40 فیصد اور ٹرانزٹ کارگو چارجز میں 31 فیصد کمی شامل ہے جس سے سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک 2.0، علاقائی تجارتی راہداریوں کی توسیع اور نئی سرمایہ کاری کے منصوبے گوادر پورٹ کی علاقائی اہمیت کو مزید مستحکم کریں گے۔

ان کے مطابق کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستان مستقبل میں جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے درمیان اہم لاجسٹکس اور ٹرانس شپمنٹ حب بن سکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان کا منفرد جغرافیائی محل وقوع اسے بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک قدرتی گیٹ وے بناتا ہے، موجودہ علاقائی حالات میں ملکی بندرگاہوں کی بڑھتی اہمیت قومی معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔\395

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر ..

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,600 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,600 روپے کمی ریکارڈ

وزیر اعظم آئندہ وفاقی بجٹ میں برآمدات پر مبنی نمو کو یقینی بنائیں،ایس ایم تنویر

وزیر اعظم آئندہ وفاقی بجٹ میں برآمدات پر مبنی نمو کو یقینی بنائیں،ایس ایم تنویر

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں  کیلنڈرسال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں کیلنڈرسال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم پیش رفت، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی علاقائی اہمیت میں اضافہ

پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم پیش رفت، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی علاقائی اہمیت میں اضافہ

بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونا،قیمتی دھاتوں اورزرعی اجناس کی قیمتوں میں ..

بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونا،قیمتی دھاتوں اورزرعی اجناس کی قیمتوں میں ..

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر23فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر23فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈ

ٹی ڈی اے پی ، کینیا میں بین الاقوامی تجارتی  نمائش میں شرکت کے لئے  12  جون تک درخواستیں طلب

ٹی ڈی اے پی ، کینیا میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں طلب

چیٹ جی پی ٹی کے دنیا بھر میں ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ، سنسر ٹاور

چیٹ جی پی ٹی کے دنیا بھر میں ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ، سنسر ٹاور

چینی لاجسٹک انڈسٹری کے پراسپیریٹی انڈیکس  میں مئی  کے دوران اضافہ، 50.3 فیصد رہا

چینی لاجسٹک انڈسٹری کے پراسپیریٹی انڈیکس میں مئی کے دوران اضافہ، 50.3 فیصد رہا

صدر سیالکوٹ چیمبر   کی چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ سے ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال

صدر سیالکوٹ چیمبر کی چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ سے ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال