محکمہ تحفظ ماخولیات کی سرکاری گاڑیوں کی نیلامی سمیت لیپ ٹاپ کی خریداری کی مدمیں پائی گئی بے قاعدگیوں سے پہنچنے والے نقصان کی ریکوری تاحال نہ ہوسکی

محکمہ کی ملکیتی پرانی سرکاری گاڑیاں بغیر اوپن نیلامی کے مند پسند افراد کے ہاتھوں فروخت کردی گئیں

جمعہ 21 اگست 2015 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) محکمہ تحفظ ماخولیات کی سرکاری گاڑیوں کی نیلامی سمیت لیپ ٹاپ کی خریداری کی مدمیں پائی گئی بے قاعدگیوں سے پہنچنے والے نقصان کی ریکوری تاحال نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بے قاعدگیوں کی نشاندہی مالی سال2013-14 میں ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات کے آفس ریکارڈ کی چھان بین کے دوران سامنے آئی تھیں جن کے مطابق محکمہ کے ذمہ داران نے محکمہ کی ملکیتی پرانی سرکاری گاڑیاں بغیر اوپن نیلامی کے مند پسند افراد کے ہاتھوں فروخت کردی گئیں جبکہ سرکاری ریکارڈ میں نیلامی کے قواعدوضوابط پورے کیے بغیر گاڑیوں کا نیلام ظاہر کردیا گیاہے نہ صرف یہ بلکہ محکمہ نے نیلامی کی آڑ میں37 لاکھ63ہزار روپے میں فروخت کی گئی ان گاڑیوں کی قیمت فروخت پر خریداروں سے محکمہ نے10فیصد انکم ٹیکس کی رقم وصول کرنے کی بجائے 5فیصد انکم ٹیکس کے حساب سے رقم وصول کرکے محکمہ کو1لاکھ88ہزار150 روپے کا نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

محکمہ نے گاڑیوں کی فروخت سے قبل گاڑیوں کی مرمت پر آنیوالے اخراجات کی سمری کی تیاری کو بھی نظر انداز کردیا۔ علاوہ ازیں محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عملدرآمد نے کم قیمت کی پیشکش کو چھوڑ کر آئی سی ایس کمپوٹرز نامی کمپنی سے 1لاکھ14ہزار515 روپے فی کس کے حساب سے 9لیپ ٹاپ‘10لاکھ 26ہزار675 روپے میں خریدے ۔ بتایا گیا ہے کہ جیلانی انٹرپرائز نامی کمپنی نے محکمہ کو اس کے مقابلے میں ایک لیپ ٹاپ94ہزار پانچ سو روپے میں فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس طرح محکمہ نے اپنی من پسند کمپنی سے لیپ ٹاپ خرید کر ایک لیپ ٹاپ کے عوض30سے31ہزار روپے اضافی ادا کیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز